پنجگور اور بولان میں فورسز پر راکٹ حملے اور فائرنگ جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع پنجگور اور بولان میں نامعلوم افراد نے ایف سی پر راکٹ حملے کئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایف سی ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے پروم میں نامعلوم افراد نے ایف سی کی چیک پوسٹ پر یکے بعد دیگرے دو راکٹ کے گولے داغے اور چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ بھی کی



افغان مہاجرین کا فوری انخلاء یقینی بنایا جائے، بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی نے افغان مہاجرین کے فوری انخلاء کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساڑھے پانچ لاکھ خاندانوں کو غیر قانونی اور سیاسی بنیادوں پر جاری کئے جانے والے دستاویزات شناختی کارڈز ، پاسپورٹ ، لوکل منسوخ کئے جائیں بی این پی کی جانب مرکزی بیان کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں چالیس لاکھ افغان مہاجرین کی موجودگی نہ صرف بلوچوں بلکہ پورے بلوچستانیوں کیلئے مسائل کا سبب بن رہے ہیں



وزیراعلیٰ بھاری وفد لیکر فرانس ریکوڈک کا سودا کرنے گئے ہیں، اپوزیشن

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں ایک ریکوڈک پر مبینہ طور پر سودا بازی کے حوالے سے اپوزیشن اور حکومتی ارکان میں نوک جوک رہی اپوزیشن نے الزام عائد کیا کہ وزیراعلیٰ نے غیر ضروری اور بھاری وفد لے کر ریکوڈک کا سودا کرنے گئے ہیں جبکہ حکومتی ارکان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ اور ان کی ٹیم وفاقی حکومت کی خرچے پر کمپنی سے مذاکرات کے لئے گئے ہیں



جعفر مندوخیل کا گواد رپورٹ کے زمینوں کی خرید و فروخت میں غبن کا اعتراف

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے صدر اور صو بائی وزیرریونیو ایکسائز و ٹرانسپورٹ شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ گوادرپورٹ کیلئے جو زمین ایوارڈ ہوئی تھی یہ عمل انتہائی غلط طریقے سے ہوا ہے جس میں حکومت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایاگیا ہے



پھانسی کیلئے تیاریاں مکمل صولت مرزا کو دو دن بعد تختہ دار پر لٹکا یا جائیگا

| وقتِ اشاعت :  


مچھ : متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن اور شاہد حامد قتل کیس کے ملزم صولت مرزا کو تین روز بعد تختہ دار پر لٹکایا جائیگا تنہائی وارڈ میں قید صولت مرزاکا روزانہ میڈیکل اور وزن کو چیک کیا جاتا ہے جیل زرائع کے مطابق صولت مرزا کا وزن جیسے ہی پھانسی کی وقت قریب آتے جارہے ہیں وزن تیزی سے گٹھتا جارہا ہے



کوئٹہ سے رواں سال کا پولیو کا پہلاکیس سامنے آیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کے علاقے پشتون آباد 11-میں تین ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد بلوچستان میں رواں سال مجموعی طور پر پولیو وائرس کے تین کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ قومی سطح پر مجموعی کیسز کی تعداد 20ہوگئی ہے ‘ ایمرجنسی آپریشن سیل (ای او سی ) بلوچستان کی جانب سے جاری کیے گئے پریس ریلیزکے مطابق تین ماہ کے عبدالرحمان اچکزئی میں پولیو وائرس ٹائپ ون کی تصدیق ہوگئی ہے