لاہور: یوحنا آباد خودکش حملوں کے خلاف ملک بھر میں یوم سوگ منایا جارہا ہے جب کہ سانحہ کے خلاف 2 علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلئے گئے۔ کوئٹہ میں کیتھولک بورڈ آف ایجوکیشن انتظامیہ کی جانب سے مشنری اسکول آج بند ہیں جب کہ پاکستان نرسنگ فیڈریشن بلوچستان کی جانب سے یوحنا آباد خودکش دھماکوں کے خلاف 3 روزہ سوگ منایا جارہا ہے