
کوئٹہ(اے پی پی)کوئٹہ کے نومنتخب میئر ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی مصروف ترین شاہراہ جناح روڈ ،میزان چوک پر جلسے جلسوں پر پاپندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پر امن جمہوری احتجاج ہر فرد کا آئنی حق ہے تاہم کسی ایسے عمل کی اجازت نہیں دے سکتے جس سے عام شہری مشکلات کا شکار ہو،میزان مارکیٹ کی جگہ خوبصورت پارک بنائیں گے تاکہ تمام سیاسی جماعتیں سڑک کے بجائے اپنے جلسے وہی پر کریں ،کوئٹہ شہر کی خوبصورتی کے لیے تمام گیراج کو شہر سے باہر منتقل کرینگے