میٹرک امتحانات نقل کی روک تھام کیلئے امتحانی مراکز میں کیمرے نصب کئے جائینگے، چیف سیکرٹری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ( خ ن) چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اﷲ چٹھہ کی زیر صدارت جمعرات کے روز سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام ، مختلف محکموں میں جاری بھرتیوں کے عمل اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیاگیا۔



پیرکوہ میں گیس پائپ لائن تباہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ(این این آئی )ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں نامعلوم افراد نے آٹھ انچ گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا تفصیلات کے مطابق جمعرات کو نامعلوم افراد نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں آٹھ انچ گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس سے علاقے میں گیس کی سپلائی منقطع ہو گئی ۔



کرد گا پ ، مسلح افراد کا حملہ 3لیویز اہلکار زخمی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ (آن لائن) مستونگ کے علاقے کردگاپ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 لیویز اہلکار زخمی ہوگئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مستونگ کے علاقے کردگاپ میں نامعلوم افراد نے لیویز کے عملہ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی



ورلڈکپ کے لیے سپراوور کی واپسی

| وقتِ اشاعت :  


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ماہ آسٹریلیا و نیوزی لینڈ میں شروع ہونے والے ورلڈکپ کا فائنل ٹائی ہوا تو فاتح کا تعین سپر اوور کے ذریعے کیا جائے گا۔



بلدیاتی انتخابات مکمل ،ڈاکٹر کلیم میئر کوئٹہ ،نعیم بازی ڈسٹرکٹ چیئرمین منتخب

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ 13ماہ کے طویل عرصے کے بعد مکمل ہوگیا۔ دس ہزار سے زائد کونسلرز نے عہدوں کا حلف اٹھالیا جس کے بعد 700سے زائد کونسلوں میں میئر ، ڈپٹی میئر ، چیئرمین اور ڈپٹی چیئر مین کے عہدوں پر انتخابات ہوئے۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق آخری مرحلے کے انتخابات میں صوبائی حکومت میں شامل جماعتوں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ ن کو واضح برتری حاصل ہوئی ہے



پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چار ملازمین بازیاب

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج سے گزشتہ روز اغواء ہونے والے پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چار ملازمین بازیاب ہوگئے۔آل بلوچستان کول مائنز لیبر فیڈریشن کے صدر بخت نواب نے تصدیق کی ہے کہ اغواء کار پی ایم ڈی سی کے چار ملازمین رحمان گل ، حاجی لال محمد، نور محمد اور صالح محمد کو قریبی پہاڑی کے پاس چھوڑ کر فرار ہوگئے