پرو فیسر عبد اللہ جا ن جما لدینی کے چندگھنٹو ں بعد اہلیہ بھی انتقا ل کر گئیں

| وقتِ اشاعت :  


نوشکی: بلوچستان کے معروف سکالر اور بلوچی ادب کے استاد پروفیسر میر عبداللہ جان جمالدینی اور ان کی اہلیہ جو گذشتہ روز انتقال کرگئے تھے کی نماز جنازہ کلی بٹو میں ادا کردی گئی اور مرحومومین کو نوشکی میں ان کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔واضح رہے کہ دونوں کا انتقال چند گھنٹوں کے وقفے سے ہوا



بیورو کریسی مطالبات کی منظوری میں رکاوٹیں ڈال رہی ہیں، ینگ ڈاکٹرز

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صوبائی بیان میں ٹراما سینٹر کی عدم بحالی اور حکومت کی جانب سے ڈاکٹروں کے مسائل حل نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر حکومت نے ینگ ڈاکٹروں کے جائز مطالبات تسلیم نہ کئے تو ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائینگے



کوئٹہ، کانگو وائرس نے ایک شخص کی جان لے لی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ میں کانگو وائرس نے ایک اور شخص کی جان لے لی۔ جبکہ مزید دو مشتبہ مریضوں کو اسپتال میں داخل کردیا گیا۔ فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ اسپتال کوئٹہ کے ترجمان کے مطابق پچپن سالہ اورنگزیب کو عید کے دوسرے دن زیارت کے علاقے سنجاوی سے کانگو کے شبے میں اسپتال لایا گیا تھا۔



سانحہ کوئٹہ، شہداء کا چہلم 23ستمبر کو منایا جائیگا، وکلاء تنظیمیں

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان وکلاء نے سانحہ آٹھ اگست کے شہداء کا چہلم بھر پور طریقے سے 23ستمبر کو منانے کا اعلان کردیا ہے۔یہ فیصلہ بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ،بلوچستان بار کونسل ،بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر غنی خلجی نے کی



بلو چ سندھی نسل کشی کیخلا ف امریکہ ، وجر منی میں احتجا جی مظا ہر ہ کیا جا ئے گا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ نارتھ امریکہ کے بلوچ اور سندھی 21 ستمبر کو نیویارک میں مظاہرہ کریں گے جبکہ 20 ستمبر کو جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے بھی بلوچ اور سندھی ایک مشترکہ مظاہرہ کریں گے۔



نواب زہری اور مراد علی شاہ میں ٹیلی فونک رابطہ ،بلوچستان اور سندھ کا دہشتگردوں کیخلاف مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق سرحدی نگرانی سخت کرنے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے امن و امان کے قیام کے حوالے سے دونوں صوبوں کے مابین باہمی روابط کے فروغ پر اتفاق کرتے ہوئے طے کیا ہے کہ سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کے لئے دونوں صوبے مشترکہ حکمت عملی بنائیں گے



مچھ، مسلح افراد نے ایک شخص کو تشدد کے بعد فائرنگ کر کے قتل کر دیا

| وقتِ اشاعت :  

۔ — فائل فوٹو

مچھ : مچھ بازار میں دن دہاڑے نامعلوم مسلح افراد نے ایک شخص کو تشدد کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگئے وجہ قتل پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے بازار میں اندھا دھند فائرنگ کی آواز سے بھگ دڑ مچھ گئی متعدد دکانیں آنا فانا بند خوف کا سماں چھا گیا پولیس کے مطابق پیر کے روز جسیر احمد والد حبیب اللہ سمالانی کو مچھ بازار میں فائرنگ کرکے قتل کردیا



تربت، بی این ایف کا خواتین وبچوں کی گرفتاری کیخلاف دھرنا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچ نیشنل فرنٹ کی جانب سے تربت میں خواتین کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری رہا۔ دھرنے کے تیسرے روز خواتین نے احتجاجی سلسلے میں وسعت لاتے ہوئے تربت بازار کو بھی احتجاجاََ بند کردیا جس کی وجہ سے شہر بھر میں کاروباری زندگی مفلوج رہی



تربت ،محاصرے کے بعد خواتین بچوں کو لاپتہ کر دیاگیا ہے، کریمہ بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کی مرکزی چیئرپرسن بانک کریمہ نے تربت میں گزشتہ ساتھ دنوں سے خواتین کو محاصرے میں رکھنے کے بعد ایک خاتون کی دو بچوں سمیت گرفتار ی کے بعد لاپتہ مقام پر منتقلی اور کوہستان مری میں ایک درجن کے قریب خواتین سمیت درجنوں لوگوں کی گرفتاری و شہادت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی صورت حال عالمی اداروں کی عدم توجہی کے باعث روز بہ روز خطرناک ہوتی جارہی ہے۔



تعلیمی فروغ کیلئے بلوچستان حکومت کی امریکی ادارے سے معاہدہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان کی حکومت صوبے میں ناخواندہ بچوں کو تعلیم کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک امریکی اداے “امریکن ریفیوجیز کمیٹٰی” کے ساتھ معاہدہ کریگی جس کے حکام کے بقول خدوخال ترتیب دیے جا چکے ہیں۔یہ امریکی ادارہ صوبے بھر میں ایک ہزار مراکز قائم کرنے میں مالی اعانت فراہم کرے گا جن میں ہزاروں بچے بنیادی تعلیم سے فیضیاب ہو سکیں گے