خضدار : ضلع خضدار کے مقامی ہسپتال میں ٹی بی کے مریضو ں کے لئے مفت تشخیص و علاج کے لیئے مرکز کا قیام عمل میں لایا گیا ،سینٹر میں بلا معاوضہ ٹی بی کے مرض کی تشخیص اور ادویات فراہم کی جائے گی ،سینٹر کا افتتاح صوبائی وزیر زراعت سردار محمد اسلم بزنجو نے کی تقریب کے
کوئٹہ : تفتان سے کوئٹہ آنے والی پک اپ الٹنے کے باعث ایف آئی اے کا سب انسپکٹر جاں بحق بیٹا اور ڈرائیور زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز تفتان سے کوئٹہ آنے والی پک اپ جس میں ایف آئی اے کا سب انسپکٹر نذیر احمد اس کا بیٹا اور ڈرائیور شامل تھے تیز رفتاری کے باعث لکپاس کے قریب پک اپ الٹ گئی
گوا در : انکا ڑ ہ کو ر ڈیم گوادر میں تین مہینے کا پا نی با قی ، متبا دل انتظا م نہ ہوسکا ، تفصیلا ت کے مطابق گوا در میں آ ئند ہ تین چا رمہینے کے بعد پا نی کا بحرا ن پھر شروع ہو نے کا امکا ن پیدا ہو گیا ہے، آ نکا ڑہ ڈیم گواد رمیں پا نی کا ذخیر ہ رو ز برو ز بتد یج کم ہو تا جا رہا ہے ، جس کی وجہ سے ڈیم سے ٹینکر و ں کو پا نی بھر نے کی اجا ز ت نہیں ہو گی
کوئٹہ : پاک ترک انٹرنیشنل سکولز اینڈ کالجز کوئٹہ کے طلباء ، اساتذہ اور والدین کی جانب سے سکول کی مبینہ بندش کے فیصلے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی اور کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سکول ٹیچر عبدالبصیر خان کاکڑ ودیگر کا کہنا تھاکہ بلوچستان میں پہلے ہی تعلیمی شعبہ زوال پذیری کا شکار ہے
کوئٹہ : وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ ،ماماقدیر بلوچ نے کہاہے کہ اغواء نما گرفتاریاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کے سوا کچھ نہیں حکومت فوری طور پر گرفتار شدگان کے لواحقین کو آگاہ کریں اوراگران پر کوئی الزام ہے
کوئٹہ : گورنر بلوچستان محمدخان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان اپنے محل و قوع کے اعتبار سے دنیا بھر میں اہمیت کا حامل ہے۔ یہ اپنے محل و قوع اور قیمتی وسائل اور معدنیات کی وجہ سے مشرق اور مغرب کے درمیان موثر رابطہ کا بہترین ذریعہ ہے۔
کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی (حقیقی) کے مرکزی ترجمان کی جانب سے بلوچستان کلیکٹریٹ کسٹم کے غیر ذمہ دار آفسران کے روئیے کی وکلاء اور تاجروں کے ساتھ نا مناسبانہ روئیے کی شدید مزمت کرتے ہوئے FBRاسلام آباد، FTOنیب این آئی بی سمیت اداروں سے تحقیق کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے بلوچستان کلیکٹریٹ کے ہالیہ کسٹم اہلکاروں کی بھرتیوں میں بلوچ نوجوانوں کو نظر انداز کرنا اور تمام تر بھرتیوں میں بلوچستان سے باہر کے لوگوں کو بھرتی کرنے کا اقدام بددیانتی اورکرپٹ روئیے کی غمازی کرتا ہے۔
کراچی: یوفون نے کوئٹہ اور ملحقہ علاقوں کچلاک، سمالائی اور سراغورگ میں 3Gکی بہترین سروسز میں گنجائش بڑھانے کا اعلان کیا ہے ، اس ضمن میں تمام کام مکمل کیا جاچکا ہے ۔ صارف کی ضرورت سے منسلک تصور کے ساتھ یوفون کی جانب سے راولپنڈی، اسلام آباد، ایبٹ آباد اور سیالکوٹ میں بھی اب گنجائش میں بہتری کے ساتھ 3Gسروس فراہم کی جارہی ہے جہاں صارفین اب تکنیکی بہتری کے باعث زیادہ بہتر 3Gسروس استعمال کررہے ہیں۔ کمپنی اپنی جامع اور مستقل تحقیق کی بنیاد پر 3Gکوریج، گنجائش اور صارف کے تجربے کا احاطہ کرتی ہے۔
کوئٹہ: کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وکیل جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے واقعہ کا خاندانی دشمنی کا نتیجہ قرار دیدیا ۔ وکلاء نے واقعہ کے خلاف بلوچستان بھر کی عدالتوں سے دو روزہ بائیکاٹ کا اعلان کردیا ۔پولیس کے مطابق جہانزیب علوی ایڈووکیٹ اپنی سفید رنگ کی ٹوڈی گاڑی رجسٹریشن AHP064میں عدالت سے اے ون سٹی میں واقع اپنے گھر کی طرف جارہے تھے۔ بروری روڈ پر فیصل ٹاؤن کے قریب جیسے ہی جہانزیب علوی ایڈووکیٹ پنکچر کی دکان پر گاڑی کے ٹائر میں ہوا بھرنے کیلئے رکے تو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما سینیٹر حافظ حمداللہ کے بھائی اور بھتیجوں کے کراچی میں لاپتہ ہونے کے واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے آئی جی پولیس بلوچستان کو ہدایت کی ہے