ورلڈ کپ ٹی 20 میں پہلی بار ڈی آر ایس کی اجازت

| وقتِ اشاعت :  


آئی سی سی نے ورلڈ  کپ ٹی ٹوئنٹی میں پہلی بار ڈی آر ایس کے استعمال کی اجازت دے دی۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہر اننگز میں ٹیم کو امپائرز کے دو فیصلوں کو چیلنج کرنے کا اختیار ہو گا۔ اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ایک اننگز میں صرف ایک فیصلے کو چیلنج کرنے کا اختیار تھا



حکومت بلوچستان نے محکمہ صحت کو دوحصوں میں تقسیم کردیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:حکومت بلوچستان نے محکمہ صحت میں اصلاحات لاتے ہوئے محکمہ صحت کو دو انتظامی محکموں میں تقسیم کردیا، تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے حکومت بلوچستان کے رولز آف بزنس 2012کے تحت محکمہ صحت بلوچستان کو دو انتظامی محکموں پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ اور اسپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں تقسیم… Read more »



پیراسماعیل اور تربت واقعہ کی مذمت کرتے ہیں‘سعید ہاشمی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سینیٹر سعید احمد ہاشمی نے تربت اور بولان میں سیکورٹی فورسیز پر حملے میں شہید ہونے والے فوجی جوان اور گذشتہ دنوں کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے دو شہریوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا بلوچستان کے امن کو تباہ کرنے کی سازشیں پھر شروع ہوگئی ہیں



صوبے کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا جارہا ہے، بلوچستان میں کس قانون کے تحت ڈی ایم جی افسران کو بھاری مراعات دی جاتی ہے، بلوچستان ہائی کورٹ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ بلوچستان ملک کا ارب پتی صوبہ ہے کہ یہاں تعینات پاکستان ایڈمینسٹریٹیوسروس کے آفیسران کو ملک کے دیگر صوبوں اوریہاں مقامی آفیسران سے زیادہ مراعات دی جارہی ہے۔ ان کوایک ارب روپے تنخواہ کی ادائیگی کس قانون اور کس قاعدے کے تحت کی گئی ہے اتنی بے رحمی سے یہاں کے وسائل کو لوٹا جارہا ہے کیا وفاقی سروس والے ہم سے زیادہ قیمتی و محترم ہیں کہ بلوچستان میں ان پر نوازشات کی بارش کردی جاتی ہے، بہتی گنگا میں سب ہاتھ دھو رہے ہیں



چمن دھماکہ امن تباہ کرنے کی سازش ہے،پی ٹی آئی کوئٹہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ ڈسٹرکٹ کے صدر حاجی سیف اللہ خان کاکڑ سینئر نائب صدر دائود خان پانیزئی جنرل سیکرٹری ملک نصیب آ بیٹنی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عنایت خان کاکڑ نائب صدر نوراچکزئی اور ڈسٹرکٹ کی کابینہ کے تمام ارکان نے چمن میں جمعیت نظریاتی کے مرکزی نائب امیرمولانا عبدالقادر لونی کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 7افراد کی شہادت اور 14 کے زخمی ہونے پرشدید رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی مذمت کی



ملابرکت پر حملہ بزدلانہ فعل ہے، نیشنل پارٹی نے احتجاجی شیڈول کا اعلان کردیا

| وقتِ اشاعت :  


تربت:نیشنل پارٹی نے پارٹی کے مرکزی رہنما سیدملابرکت بلوچ پر قاتلانہ حملہ کے خلاف صوبہ بھرمیں مرحلہ وار احتجاجی تحریک کااعلان کردیا، 24 مئی کو مکران ڈویژن،25مئی کو کوئٹہ اور رخشان ڈویژن میں،26مئی کونصیر آباد ڈویژن اور27مئی کو قلات ڈویژن وملحقہ علاقوں میں احتجاج کیاجائے گا،جبکہ تربت میں گرینڈ شمولیتی پروگرام سمیت دیگر سرگرمیاں شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے، یہ اعلان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی، سینیٹر کہدہ اکرم دشتی، واجہ ابوالحسن بلوچ، سابق سینیٹرمیر منظور احمدگچکی نے ہفتہ کے روزتربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے صدرمشکورانوربلوچ، نثار احمدبزنجو،محمدجان دشتی، محمدطاہربلوچ، ڈاکٹرنوربلوچ، فضل کریم، ناظم الدین ایڈووکیٹ، انوراسلم، رجب یاسین، بی ایس اوپجارکے مرکزی سنیئروائس چیئرمین بوہیر صالح، نویدتاج سمیت دیگر رہنما اورکارکنان بڑی تعدادمیں موجودتھے،



بار اور بینچ ایک دوسرے کیلئے لازم ملزوم ہیں‘جسٹس جمال مندوخیل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جمال خان مندوخیل نے مسلم باغ جوڈیشل کمپلیکس کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ جسٹس ہاشم کاکڑ جسٹس عبد اللہ بلوچ جسٹس عبد الحمید بلوچ رجسٹرار راشد محمود ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج آفتاب لون ، سیکرٹری ٹو چیف جسٹس ملک شعیب سلطان کے علاوہ کمشنر ڑوب ڈویڑن ظفر احمد خان ودیگر اعلء افیسران بھی موجود تھے۔



بلوچستان ہائی کورٹ نے پبلک پارک قلعہ سیف اللہ کو کھولنے کا حکم دیدیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:چیف جسٹس بلوچستان ہائی جمال خان مندوخیل نے بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس عبداللہ بلوچ ،جسٹس عبدالحمید بلوچ اور رجسٹرار راشد محمود ,ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج آفتاب لون اور سیکرٹری ٹو چیف جسٹس شعیب سلطان کے ہمراہ جوڈیشل کمپلکس قلعہ سیف اللہ کا دورہ کیا۔ دورہ قلعہ سیف اللہ کے دوران کمشنر ڑوب دویڑن ظفر احمد خان نے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل کو ضکع قلعہ سیف کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی



پارٹی میں شخصیت پرستی ہے‘مستعفیٰ ہو رہا ہوں‘محی الدین بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


خضدار: بی این پی (عوامی) کے سینٹرل کمیٹی کے رکن بی ایس او کے سابق چیئرمین محی الدین بلوچ نے اپنی جماعت بی این پی(عوامی) سے علیحدگی اختیار کرلیئے۔ انہوں نے پارٹی فیصلوں پر اثر انداز ہونے پارٹی کو بلاوجہ جمود کا شکار بناکر محدود سوچ کو پروان چڑھانے اور وسعت پذیر پالیسیوں کی حوصلہ شکنی کرنے کو اپنے استعفے کی بنیادی وجہ قرار دیدیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے تفصیل کے ساتھ تحریری استعفیٰ لکھ کر بی این پی (عوامی) کے مرکزی سیکریٹری جنرل کو ارسال کردیا ہے۔



نیتن یاہو قصائی وزیراعظم کا کردار ادا کر رہا ہے ،جمال شاہ کاکڑ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے اسلام آباد میں مسلم لیگ(ن) کے زیر اہتمام یوم یکجہتی فلسطین کی مناسبت سے نکالی گئی مرکزی ریلی میں شرکت کی ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ آج مظالم کا شکار ہے کشمیر اور فلسطین میں جو کچھ ہورہا ہے آج دنیا نے ان مظالم پر اپنی آنکھیں بند کرلی ہیں،