پہلے ٹی 20 میں میزبان نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
پہلے ٹی 20 میں میزبان نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔
اسپورٹس رپورٹر | وقتِ اشاعت :
تربت:بلیدہ کرکٹ بورڈ نے ضلعی انتظامیہ سے اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کرنے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی تعاون کی اپیلکی۔جس پر ڈپٹی کمشنر کیچ محمد الیاس کبزئی نے سپورٹس کمپلکس کی تعمیر اور سپورٹس کے فنڈز کی فراہمی کی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی۔ گذشتہ روز چیئرمین ظریف رند کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر کیچ محمد الیاس کبزئی سے ملاقات کی جن میں بلیدہ کرکٹ ٹیموں کے کپتان و نمائندگان شریک بھی تھے انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو بلیدہ کے نوجوانوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور بلیدہ کو دہائیوں سے محروم رکھنے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے احتجاجًا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ موجودہ مینجمنٹ کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیل سکتے۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
بلوچستان کے وزیرِاعلیٰ جام کمال خان نے کرکٹ لیجنڈز وسیم اکرم اور شاہد آفریدی کو کوئٹہ آنے کی دعوت دے دی۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
اسلام آباد: پی سی بی کے تعاون سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بعد کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کا آغاز کردیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون سے کشمیر پریمیئر لیگ کا آغاز کردیا گیا جس کی لانچنگ تقریب اسلام آباد میں ہوئی۔ تقریب میں صدر آزاد کشمیر مسعود خان اور چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے شرکت کی جب کہ تقریب میں کی پی ایل کے لوگو ٹائٹل ’’کھیلو آزادی سے‘‘ کی تقریب رونمائی بھی ہوئی۔
کے پی ایل میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں مظفر آباد ٹائیگرز، میر پور رائلز، کوٹلی پینتھرز، راولاکوٹ ہاکس، باغ اسٹیلیئنز اوورسیز وارئیرز شامل ہیں، لیگ کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کرکٹ کی دیوانی ہے اور اس ایونٹ سے بھرپور ٹیلنٹ سامنے آئے گا، کشمیری پاکستان کے لوگوں اور کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے کشمیر کاز کو سپورٹ اور اس ٹورنامنٹ کیلیے چیئرمین کشمیر کمیٹی کا شکریہ ادا کیا۔
چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفری کا کہنا تھا اس کے پی ایل کو بھرپور سپورٹ کریں گے اور یہ لیگ بھی پاکستان سپر لیگ کی طرح کامیاب ہوگی۔
کشمیر پریمیئر لیگ کے برینڈ ایمبیسڈر اور معروف کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا پاکستان سپر لیگ کی طرح اس ایونٹ کیلیے بھی خوش ہوں اور کے پی ایل کے ذریعے پوری دنیا میں کشمیر کا اچھا امیج جائے گا۔ اظہر محمود نے بھی ایونٹ کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 انٹرنیشنل سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈ شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ اُن کی بیٹی کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
لاہور: 2021 میں ساوتھ افریقہ، انگلینڈ ، نیوزی لینڈ اورویسٹ انڈیز کی متوقع پاکستان آمد ہونے کے پیش نظر بورڈ نے ابتدائی تیاریوں کا آغاز کردیا۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
اٹلی کو 1982 کا فٹبال ورلڈکپ جتوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے کھلاڑی پاؤلو روسی 64 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
ویب ڈیسک | وقتِ اشاعت :
اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے امید ظاہر کی ہے کہ کورونا پابندیوں سے متعلق حالات جلد بدل جائیں گے لیکن تب تک کھیلوں کو جاری رہنا چاہیے۔