بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا جلد ہونا خوش آئند ہے کیونکہ ایک منتشر اور وسیع پیمانے پر پھیلے ہوئے خطے کے مسائل کا واحد حل مقامی حکومتیں ہیں بشرطیکہ مقامی حکومتوں کو اسی طرح کا اختیار ملے جو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں بلدیاتی نظام کو حاصل ہیں۔
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :

ملک میں ایک مسئلہ شفاف احتساب کا ہے جس کا رونا ہر وقت خود سیاسی جماعتیں روتی آئی ہیں کہ نیب جیسے ادارے کو سیاسی کارروائیوں کے لیے استعمال کیاجاتا رہا ہے جو کام اس ادارے کو کرنا چاہئے خود حکمران جماعتوں نے اس سے نہیں لیا۔ احتساب سب کا ہونا چاہئے جو بھی فراڈ دھوکہ دہی سے قومی خزانے کو نقصان پہنچارہا ہے اس کے خلاف کارروائی کے لیے نیب کو مکمل بااختیار ادارہ بنانا چاہئے اگر ماضی کے تجربات کی طرح نیب کو چلایا گیا۔

اداریہ | وقتِ اشاعت :
حکومت نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے، حکومت نے پیٹرول، ڈیزل اور کیروسین آئل کی فی لیٹر قیمت میں 30 روپے اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
گزشتہ روز پی ٹی آئی کی جانب سے ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاجی دھرنا دیا گیا جبکہ عمران خان پشاور سے اسلام آباد کی طرف مارچ کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچے ، اس تمام تر صورتحال کے دوران ملک کے بیشتر علاقے میدان جنگ بن کامنظر پیش کرنے لگے، گوکہ اتنی بڑی تعداد یا ہجوم نہیں تھا جس کا دعویٰ پی ٹی آئی کررہی تھی کہ لاکھوں کی تعداد میں عوام نکلے گی۔
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
پی ٹی آئی مارچ نے ہنگامہ برپاکردیا، ملک کے بیشتر علاقے میدان جنگ بن گئے۔ پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان جھڑپیں ہوئیں بعض مقامات پر دھرنا بھی دیاجارہا ہے ۔ پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت کے خلاف دھرنے کا اعلان کیا گیا تھا جو اسلام آبادڈی چوک پر اپنا پڑاؤ ڈالے گی۔
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
پی ٹی آئی دھرنے سے نمٹنے کے لیے وفاقی حکومت نے سخت اقدام اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے اسلام آباد دھرنے سے قبل ہی ملک بھر میں ہنگامہ آرائی کا خدشہ ہے پی ٹی آئی کی جانب سے یہ دعویٰ کیاجارہا ہے کہ وہ پُرامن دھرنا دینگے ۔
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
اتحادی حکومت نے اپنی آئینی مدت پوری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے اتحادیوں کے اجلاس میں حکومت نے مدت پوری کرنے کے لیے مشکل فیصلے کرنے کا فیصلہ کیا۔ اتحادی حکومت اس حوالے سے تذبذب کا شکار تھی کہ آیا آئینی مدت پوری کی جائے یا پھر قبل از وقت انتخابات کی طرف جایا جائے لیکن گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں اس حوالے سے متفقہ فیصلہ کیا گیا۔
اداریہ | وقتِ اشاعت :
ڈیرہ بگٹی سونا اگلنے والی سرزمین ہے گزشتہ کئی دہائیوں سے ملک بھر میں گیس اسی خطے سے جارہی ہے جس سے ملک کی صنعت کا پہیہ اور چھوٹے بڑے دیہات تک کے گھروں کے چولہے جل رہے ہیں جبکہ یہی گیس بلوچستان کے اسی علاقے میں دستیاب نہیں جہاں سے یہ نکلتی ہے۔ لوگ لکڑی سے اپنے گھر کا چولہا جلاتے ہیں کتنی حیرانگی کی بات ہے کہ اسی گیس فیلڈ سے اربوں روپے وفاقی حکومت کماتی ہے اور کمپنیاں کام کررہی ہیں ،بڑے پیمانے پر منافع لے رہی ہیں مگر افسوس کہ اس بدقسمت علاقے کی تقدیر نہیں بدلی۔ ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں ہیضے کی وباء پھوٹ پڑی ہے جس سے قیمتی جانیں ضایع ہوگئی ہیں۔
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
موجودہ حکومت نے جب سے اقتدار سنبھالا ہے بحرانوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے۔ اداروں کے سربراہان کی تقرریوں وتبادلوں پر شدید ردعمل اس وقت مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر اتحادی دے رہے ہیں کہ ہمیں آزادانہ طور پر کام کرنے دیا جائے، ہاتھ پاؤں باندھ کر ہم حکومت کو نہیں چلاسکتے ،جس حالت میں حکومت ملی وہ شدیدمالیاتی بحرانات سے دوچار ہے، اب آگے چل کر ہمیں فیصلے کرنے ہیں اگر رکاوٹیں کھڑی کی جائینگی تو ہمارے ساتھ آئی ایم ایف سمیت دیگر ادارے کس طرح بات کرینگے۔