عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں 66 روزبعد کورونا سے کم ترین اموات ہوئی ہیں۔ ملک میں مزید23افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جاںبحق ہونے والوں کی کل تعداد 11 ہزار318ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق اب تک کورونا کے ایک ہزار 629 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 34 ہزار41تک پہنچ گئی ہے۔ملک میں کورونا سے 4 لاکھ 88ہزار903افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 34 ہزار 628 ہے۔
وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے اعلان کیا ہے کہ براڈ شیٹ پر انکوائری کمیٹی کے سربراہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ ہوں گے۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے یہ اعلان سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں کیا ۔وفاقی کابینہ نے منگل کے دن براڈ شیٹ پر ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی تھی۔ اعلان کردہ کمیٹی 45 روز میں تحقیقات مکمل کرے گی۔
بھارت کی خطے میں بدامنی پھیلانے کی ایک اور کوشش بے نقاب ہوگئی ہے۔ افغان امن عمل کو سبوتاژکرنے کے مشن میں بھارت کے گریٹ ڈبل گیم کا انکشاف ہوا ہے۔کنگزکالج لندن کے استاد اوی ناش پلوال کی کتاب نے بھارت کے گریٹ گیم کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔مذکورہ کتاب کے نتیجے میں افغان امن عمل کوسبوتاژکرنے کیلئے ہندوستان اور داعش کا گٹھ جوڑسامنے آگیا ہے۔کابل میں گوردوارے پرحملے کاماسڑمائنڈبھی ہندوستانی شہری نکلا۔ اوی ناش پلوال نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا کہ بھارت پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا اوربلوچستان میں عدم استحکام پیداکرناچاہتا ہے۔
جو بائیڈن نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا اور وہ امریکا کے 46 ویں صدر بن گئے۔حلف اٹھانے کے بعد قوم سے پہلے خطاب میں امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ یہ امریکا کا دن ہے، یہ جمہوریت کا دن ہے، ہم ایک امیدوار نہیں بلکہ ایک مقصد کی کامیابی منا رہے ہیں، میں امریکی آئین کی طاقت پر یقین رکھتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ا مریکی قوم عظیم ہے، ہمیں بہت کچھ درست کرنا ہے، بہت سے زخموں پر مرہم رکھنا ہے، نسلی امتیاز کے خاتمے کا خواب اب مزید ٹالا نہیں جا سکتا، میری روح قومی اتحاد اور نسلی اتحاد کے مقصد سے جڑی ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس پیر کے روز منعقد ہوا، اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، چیف سیکرٹری بلوچستان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات سمیت متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز و دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں کابینہ نے صوبے کی پہلی ڈیجیٹل پالیسی 2020-21کی منظوری دی۔ ڈیجیٹل پالیسی کے تحت ای گورننس، ڈیجیٹل سروسز تک عوام کی رسائی، سستے، معیاری اور ہائی سپیڈ انٹر نیٹ سہولت کی فراہمی کے علاوہ ڈیجیٹل صلاحیت کے ذریعے صوبے میں آئی سی ٹی کمپنیوں کو فروغ دینے۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو کڈنی ہلز پلاٹس الاٹمنٹ کیس میں ملزم نامزد کر دیا گیا۔نیب نے سلیم مانڈوی والا کے خلاف ریفرنس تیار کر لیا جس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ پر سرکاری پلاٹس غنی مجید کو بیچنے میں اعجاز ہارون کی سہولت کاری کا الزام ہے جبکہ سلیم مانڈوی والا کے ساتھ ندیم مانڈوی والا، اعجاز ہارون، غنی مجید اور مبینہ بے نامی طارق محمود کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔نیب ریفرنس کے مطابق اعجاز ہارون کو الاٹمنٹس کے بدلے بھاری رقوم جعلی اکاؤنٹس سے ملیں اور اعجاز ہارون نے کڈنی ہلز فلک نما میں پلاٹس کی بیک ڈیٹ فائلیں تیار کیں۔
حکومت نے کورونا سے بچاؤکی ویکسین کیلئے ہیلتھ ورکرزکورجسٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں ویکسین فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کولگائی جائے گی۔ رجسٹریشن کے طریقہ کار کو جاننے کیلئے www.ncoc.gov.pkوزٹ کریں۔ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین صرف رجسٹرڈ ہیلتھ ورکرز کو ہی لگائی جائے گی۔پنجاب ، سندھ اور خیبر پختونخواہ کے ہیلتھ ورکرز کی رجسٹریشن متعلقہ صوبائی صحت سینٹرز میں ہوگی جبکہ اسلام آباد، بلوچستان، آزاد کشمیر، اور گلگت کے ہیلتھ ورکرز کی براہ راست ریسورس مینجمنٹ سسٹم میں رجسٹریشن ہو گی۔
افغانستان میں آئے روز دہشت گردی کے واقعات نہ صرف خطے بلکہ دنیا کے امن کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں عالمی طاقتیں افغانستان میں دیرپا امن کیلئے سست روی کامظاہرہ نہ کریں بلکہ افغانستان میں ہونے والے اندرون خانہ سازشوں کو سمجھتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھرپور طریقے سے اپناذمہ دارانہ کردار ادا کریں۔ بدقسمتی سے افغانستان میں امن وامان کی صورتحال ایک بار پھر بگڑنے لگی ہے۔ ہفتے کے روزافغانستان کے صوبے کابل اوربغلان میں بم دھماکوں میں 3 پولیس اہلکار ہلاک اورتین زخمی ہوگئے،12 گھنٹے سے بھی کم وقت میں کابل۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت گرین بس منصوبے اور کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر چلنے والی کوچوں میں ٹریکنگ سسٹم کی تنصیب کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہواجس میں گرین بس منصوبے پر پیش رفت اور کوئٹہ سے کراچی چلنے والی بسوں میں جدید ٹریکنگ سسٹم لگانے کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کہا کہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ شہریوں کو جدید سفری سہولیات کے لیے خاص طور پر گرین بس پروجیکٹ اہمیت کا حامل ہے اوراس کے پہلے مرحلے میں خواتین کے لیے دو بسیں چلائی جائیں گی۔
ملک میں مہنگائی نے غریب عوام کے مسائل بڑھادیئے ہیں ،کوئی ایسی شے نہیں جو عوام کی دسترس میں ہو ،لوگ نان شبینہ کے محتاج ہوکر رہ گئے ہیں، اشیاء خوردنی سمیت دیگر چیزوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں ،مارکیٹوں میں سبزی، گوشت، گھی، دال، چاول ، آٹاسمیت خوردنی اشیاء سرکاری نرخناموں سے بھی زیادہ قیمتوں پر فروخت کئے جارہے ہیں ۔ المیہ یہ بھی ہے کہ مارکیٹ میں سرکاری نرخنامہ آویزاں بھی نہیں ہوتا جہاں پر سرکاری نرخنامہ آویزاں بھی ہیں تو اس پر عملدرآمد نہیں ہورہا ۔