سیاسی روایات برقرار،اتحادی بدل گئے

| وقتِ اشاعت :  


اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک قرارداد سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادی، اپوزیشن چیئرمین سینٹ کے امیدوار کا فیصلہ 11 جولائی کو کرے گی جبکہ سیکرٹری سینیٹ محمد انور نے کہا ہے کہ سینیٹ سیکرٹریٹ اپوزیشن کی قرارداد اور ریکوزیشن کا مکمل جائزہ لینے کے بعد آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کریگا۔



احساس پروگرام اوربلوچستان کی احساس محرومی

| وقتِ اشاعت :  


وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت “احساس اسٹیرنگ کمیٹی” کاوزیراعظم آفس میں پہلا اجلاس ہوا۔ حکومت کی جانب سے شروع کیے جانے والے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے “احساس پروگرام ” کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔



جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو، سیاسی ہلچل، قانونی تقاضے

| وقتِ اشاعت :  


پیر کے روز پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران نواز شریف کو قید کی سزا سنانے والے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے مبینہ انکشافات پر مبنی ویڈیو جاری کی جس کے بعد پاکستان کے سیاسی منظرنامے پر ہلچل مچ گئی۔



قومی سیاست میں آنے والے دن انتہائی اہم ہیں

| وقتِ اشاعت :  


اپوزیشن کی جانب سے قائم کر دہ رہبر کمیٹی نے 9جولائی کو چیئرمین سینٹ کے خلاف قراراد جمع کرانے اور11 جولائی کو چیئر مین سینٹ کے لئے مشترکہ امیدوار کے نام کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10 جولائی سے یوم سیاہ کے انتظامات شروع کردئیے جائینگے اور صوبائی سطح پر جلسے 25 جولائی کو منعقد کئے جائیں گے۔وزیر اعظم نے چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کے لئے وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی کوٹاسک دے دیا ہے۔



بلوچستان کی معاشی ترقی

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان کی سیاسی جماعتوں اور عوام کی یہی خواہش ہے کہ انہیں بنیادی سہولیات سڑکیں‘ بجلی‘ گیس‘ اسکول‘ ہسپتال دیگر تعلیمی اور نجی ادارے اور روزگار کے مواقع حاصل ہوں۔ سی پیک اگر کسی حد تک چند ایک ضرورتیں مہیا کرتا ہے تو ہر ذی شعور اس کی حمایت کرے گا مگر بنیادی مسئلہ بلوچستان کی ترقی کا ہے۔ اس کے لئے اربوں روپے سالانہ کی ضرورت ہے۔



کرپٹ آفیسران کے خلاف بھی کارروائی کی جائے

| وقتِ اشاعت :  


ملک ایک طویل عرصہ کے بعد جمہوریت کی طرف گامزن ہے یہ خوش آئند بات ہے کہ گزشتہ دو حکومتوں نے اپنی مدت پوری کی، تیسری حکومت پی ٹی آئی کی بنی ہے جو جمہوریت کے تسلسل کے ساتھ جاری ہے، البتہ یہ بات الگ ہے کہ سیاسی انتقامی کارروائیوں کی وجہ سے نظام پر انتہائی برے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔



کوئٹہ میں پانی اور پارک کی ضرورت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ شہر آلودگی کی لپیٹ میں ہے ماحول کی بہتری کیلئے پارک بنائے جائیں یا شہر کے وسط میں ایسی جگہیں بنائی جائیں جہاں پر لوگ سکون کے چندلمحے گزار سکیں۔ بہتر ماحول کے لئے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت اُگائے جائیں تاکہ ماحول کو مزید آلودگی سے پاک رکھا جاسکے۔



اسمگل شدہ گاڑیوں سے قومی خزانے کوبھاری نقصان

| وقتِ اشاعت :  


ملک کے دیگر حصوں کی نسبت بلوچستان اسمگلنگ کا مرکز ہے یہاں قانون کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے غیر قانونی کاروبارسے چند ماہ میں کروڑپتی بننا کوئی مشکل نہیں جس کی واضح مثال کوئٹہ میں گاڑیوں کی بھر مار ہے جو اسمگلنگ کے ذریعے افغانستان سے کوئٹہ لائی جاتی ہیں۔



بڑھتی مہنگائی، گرانفروشوں کی چاندی

| وقتِ اشاعت :  


وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کر دئیے جن کے مطابق مہنگائی مقررہ ہدف سے بھی بڑھ گئی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق مئی میں مہنگائی میں اضافہ کی شرح 9.1 فیصد تھی جو کہ جون میں کم ہو کر 8.9 فیصد پر آ گئی۔



افغانستان میں بدامنی کی لہر

| وقتِ اشاعت :  


گزشتہ روزافغان دارالحکومت کابل کے حساس علاقہ پل محمود خان میں واقع وزارت دفاع کی عمارت کے قریب زور دار دھماکہ ہوا۔دھماکے اورفائرنگ کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق جبکہ80کے قریب زخمی ہوئے۔ جاں بحق اور زخمیوں میں افغان فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ و ملازمین‘ سیکیورٹی اہلکاراور صحافیوں کے علاوہ اسکول کے کئی بچے بھی شامل ہیں۔