تاپی گیس منصوبہ، خطے کیلئے معاشی ترقی کی کنجی

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ہونے والی گزشتہ دنوں ون آن ون ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوستی کا نیا باب شروع کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان پُر امن، مستحکم، جمہوری اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے اورہم افغانستان سے مضبوط سیاسی، تجارتی، معاشی اور عوامی سطح پر تعلقات چاہتے ہیں۔



اے پی سی، چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کا معاملہ

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان کی سیاست میں ہمیشہ اتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملا ہے، ملکی سیاست احتجاج کی ایک طویل تاریخ رکھتی ہے حکمران جماعت کو ہمیشہ اپوزیشن کی جانب سے ٹف ٹائم دیا گیا،یہ الگ بات ہے کہ سیاسی وفاداریاں کس طرح بدلتی رہی ہیں، کوئی سیاسی شخصیت کسی جماعت میں شمولیت کرتے وقت اپنے قائدکے دفاع اور حمایت میں چار قدم آگے بڑھ کر اس قدر بولتاہے کہ گویا ایسا نظریاتی ورکرشاید کبھی نہ پیدا ہواہواور وقت آنے پر اسی قائد پر کیچڑ اچھالتے ہوئے ماضی کو ذرا بھر بھی یاد نہیں رکھا جاتا کہ کبھی اس کے صف میں کھڑے تھے۔



آرمی چیف کا خطاب،معاشی بہتری کی امید

| وقتِ اشاعت :  


ملک آج جس مالی بحران کا شکار ہے یقینا اسے انتہائی غیر معمولی صورتحال سے گزرنا پڑرہا ہے۔ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی معیشت یکدم سے مضبوط بن کر نہیں ابھری بلکہ ایک طویل جدوجہد کے بعد انہوں نے یہ مقام حاصل کیا۔



بی این پی کا بیانیہ، بلوچستان کے عوام کی امیدیں

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان کی سیاسی جماعتوں بشمول عوام کا ہمیشہ یہی شکوہ رہا ہے کہ بلوچستان کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے کبھی بھی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا بلکہ ہمیشہ اسے نظرانداز کیا گیا، بلوچستان کے ساتھ جس طرح کا رویہ اپنایا گیا کہ حالات انتہائی مخدوش ہوکر رہ گئے مگر پھر بھی رویوں میں تبدیلی نہیں آئی حالانکہ ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتیں اس سے واقف ہیں کہ بلوچستان کا بنیادی مسئلہ ناانصافیاں، حق تلفی، سیاسی حقوق کو غضب کرنا ہے۔



بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف پولیس کا اہم کردار

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان کے ضلع لورالائی میں پولیس لائن پرگزشتہ روز دہشت گردوں کے حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی، دو طرفہ فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید جبکہ خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے، سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 خود کش بمباروں کو ہلاک کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بدھ کی صبح3خودکش بمباروں نے لورالائی پولیس لائن پر حملے کی کوشش کی تاہم پولیس فورس نے ایک حملہ آور کو گیٹ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کے دوران مار گرایا جبکہ 2 دہشت گردوں کو پولیس لائن کے اندر ہلاک کیا گیا۔



خوشحال بلوچستان، دیہی علاقوں پر خاص توجہ کی ضرورت

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان کی پسماندگی کی اصل وجہ گزشتہ حکومتوں کی عدم توجہی رہی ہے۔اول روز سے بلوچستان کے دوردراز علاقوں کو نظرانداز کرکے انہیں ترقی کے ثمرات سے دور رکھا اگرچہ جمہوری نظام میں صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی سب ہی نے ترقی کی تو غلط نہیں ہوگا۔



بلوچستان کو بجلی کی فراہمی، ایک اچھی خبر

| وقتِ اشاعت :  


مہذب معاشرے کی تشکیل میں کلیدی کردار طرز حکمرانی کا ہوتاہے بدقسمتی سے ہمارے ہاں حکمرانوں نے قانون کی دھجیاں اُڑاتے ہوئے غلط حکمرانی کا رواج رکھا، آج جس طرح چور چور کی آواز ایوانوں میں گونج رہی ہے تو اس کے ذمہ دار بھی اسی مقدس ایوان میں بیٹھے ہوئے ہیں کسی بھی ملک کی ترقی کی بنیاد قانون کی بالادستی پر ہے جو سب پر لاگو ہوتا ہے مگر ہمارے ہاں قانون کوہمیشہ کمزور پر ہی استعمال کیا گیا جبکہ غیر قانونی کاموں کی سرپرستی خود سیاستدان کرتے رہے۔



افغان امن، پاکستان کی کاوشیں

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت متعدد بار افغانستان کا دورہ کرچکی ہے جس میں افغانستان کی سیاسی وعسکری قیادت کے ساتھ پُرامن افغانستان پرزیادہ دور دیا گیا، پاکستان نے ہمیشہ خطے کے امن خصوصاً افغانستان سے تعلقات کو زیادہ اہمیت دی اورمذاکرات کے حوالے سے پہل کیا۔پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کے حوالے سے دوٹوک مؤقف اپنایا خاص کر ایک بات واضح کی ہے کہ حکومت پاکستان کسی بھی طرح سے افغانستان میں بھارت کا کوئی کردار قبول نہیں کرے گامگر اس دوران سب نے دیکھا کہ امریکا اور اس کے اتحادی بضد رہے کہ افغان خانہ جنگی کے خاتمے میں بھارت کا ایک موثر کردار ہونا چاہئے۔



امریکہ ایران تناؤ

| وقتِ اشاعت :  


امریکہ نے ایران کے خلاف محاذ مکمل کھول دیا ہے جس طرح سے امریکی حکام کے بیانات سامنے آرہے ہیں قوی امکان ہے کہ ایران پر جلدہی امریکہ دھاوا بول دے گا مگر یہ جنگ پھر ایک ملک تک شاید نہیں رک سکے گی بلکہ پوری دنیا پر اس کے انتہائی منفی اثرات پڑینگے، افغانستان میں اب تک امن لوٹ کر نہیں آیا متعدد بار کوششیں کی گئیں مگرنتائج برآمد نہیں ہورہے۔ امریکہ سے جس طرح کی خبریں ایران کے حوالے سے آرہی ہیں وہ انتہائی پریشان کن ہیں۔



ٹیکس چور سیاسی تاجروں سے حساب لیاجائے

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر قوم کو ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی پیشکش کی ہے۔قوم کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم قرضوں کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں۔10 سال میں پاکستان کا قرضہ 6 ہزار سے 30 ہزار ڈالر پر چلا گیا، ہم نے جتنا ٹیکس اکٹھا کیا اس کا آدھا ان قرضوں کے سود کی ادائیگی میں چلا گیا، فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کے پاس ڈیٹا موجود ہے اور بدعنوانی کرنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔