پاک چائنا فرینڈ شپ ،جی ڈی اے اسپتال گوادر، عوام کیلئے بہترین تحفہ!

| وقتِ اشاعت :  


گوادر کے عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے پاک چائنا فرینڈشپ جی ڈی ہسپتال نے انڈس ہیلتھ نیٹ ورک کے تحت فوری طور پر خدمات کا آغاز کردیا ہے۔ گوادر میں تعمیر شدہ سو بیڈ پر مشتمل ہسپتال، پاک چائنہ فرینڈشپ جی ڈی اے ہسپتال عالمی معیار کے مطابق بنایا گیا ہے



سیاسی ڈائیلاگ، پی ٹی آئی کی رائے منقسم، سیاسی و معاشی استحکام کیلئے حکومتی توجہ!

| وقتِ اشاعت :  


ملک کی تمام سیاسی جماعتیں مستقبل کی بہتری کیلئے سیاسی ڈائیلاگ پر زور دے رہی ہیں چونکہ سیاسی استحکام سے ہی ملک میں گورننس بہتر ہوسکتی ہے اس کے علاوہ کوئی اور آپشن موجود نہیں جبکہ پی ٹی آئی قیادت کی سیاسی ڈائیلاگ پر رائے منقسم ہے ۔



مہنگی بجلی، اووربلنگ کے ذریعے لوٹ مار کا انکشاف، کرپٹ مافیا کیخلاف سخت ایکشن کی ضرورت!

| وقتِ اشاعت :  


کرپٹ عناصرکو نظام کے اندر سے نکالے بغیر اداروں میں بہتری نہیں آسکتی اور نہ ہی نظام بہتر انداز میں کام کرتے ہوئے گورننس کی بہتری کیلئے کار آمد ثابت ہوسکتا ہے۔



پاک ایران تجارت، اہم منصوبوں سے ملکی معیشت میں بڑی تبدیلی متوقع!

| وقتِ اشاعت :  


پاک ایران تجارت سے پاکستان کو زیادہ فائدہ پہنچے گا۔ سرحد پر قانونی تجارت، تیل، بجلی کی خریداری سمیت پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ اور چاہ بہار ،گوادر جڑواںپورٹ بنانے سے ملکی معیشت کی اٹھان تیز ہوگی۔



ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کیلئے گرینڈ ڈائیلاگ ناگزیر!

| وقتِ اشاعت :  


ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کا کردارانتہائی اہمیت کا حامل ہے، سیاسی جماعتوں، عسکری قیادت، تاجر برادری اور عوام کے درمیان ہم آہنگی سے ہی جمہوریت مضبوط اور مستحکم ہوسکتی ہے اس سے معاشی و سیاسی بحرانات کا خاتمہ ممکن ہے۔



بلوچستان میں شورش، وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذاکراتی کمیٹی، تاریخی پس منظر!

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان میں جاری شورش کے تاریخی پس منظر سے رہنمائی حاصل کئے بغیر نہ ہی یہ مسئلہ حل ہوسکتا ہے اور نہ ہی کسی نتیجہ پر پہنچا جاسکتا ہے۔ بلوچستان میں دو قسم کی جنگیں اس وقت چل رہی ہیں۔



ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا دورہ پاکستان، پاک ایران تجارتی حجم 10 ارب تک بڑھانے پر اتفاق

| وقتِ اشاعت :  


ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا تین روزہ دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔پاک ایران تجارتی حجم 10 ارب تک بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔ پاک ایران تعلقات دہائیوں سے انتہائی دوستانہ رہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان بہترین سفارتی، تجارتی، دفاعی، ثقافتی تعلقات بھی انتہائی مضبوط رہے ہیں۔



اسرائیل کا ایران پر مبینہ حملہ، ایران کی تردید، جنگ عالمی امن کیلئے خطرہ ثابت ہوسکتا ہے!

| وقتِ اشاعت :  


اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر پوری دنیا کو تشویش ہے کہ یہ بڑی جنگ میں تبدیل نہ ہو جائے جو خطے سمیت پوری دنیا کی تباہی کا سبب بنے گا۔ گزشتہ دنوں ایران کی جانب سے اسرائیل پر ڈرون حملے کئے گئے جو یکم اپریل کو شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیل کے فضائی حملے کے جواب میں کیا گیا تھا،