کوئٹہ میں پانی اور پارک کی ضرورت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ شہر آلودگی کی لپیٹ میں ہے ماحول کی بہتری کیلئے پارک بنائے جائیں یا شہر کے وسط میں ایسی جگہیں بنائی جائیں جہاں پر لوگ سکون کے چندلمحے گزار سکیں۔ بہتر ماحول کے لئے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت اُگائے جائیں تاکہ ماحول کو مزید آلودگی سے پاک رکھا جاسکے۔



اسمگل شدہ گاڑیوں سے قومی خزانے کوبھاری نقصان

| وقتِ اشاعت :  


ملک کے دیگر حصوں کی نسبت بلوچستان اسمگلنگ کا مرکز ہے یہاں قانون کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے غیر قانونی کاروبارسے چند ماہ میں کروڑپتی بننا کوئی مشکل نہیں جس کی واضح مثال کوئٹہ میں گاڑیوں کی بھر مار ہے جو اسمگلنگ کے ذریعے افغانستان سے کوئٹہ لائی جاتی ہیں۔



بڑھتی مہنگائی، گرانفروشوں کی چاندی

| وقتِ اشاعت :  


وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کر دئیے جن کے مطابق مہنگائی مقررہ ہدف سے بھی بڑھ گئی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق مئی میں مہنگائی میں اضافہ کی شرح 9.1 فیصد تھی جو کہ جون میں کم ہو کر 8.9 فیصد پر آ گئی۔



افغانستان میں بدامنی کی لہر

| وقتِ اشاعت :  


گزشتہ روزافغان دارالحکومت کابل کے حساس علاقہ پل محمود خان میں واقع وزارت دفاع کی عمارت کے قریب زور دار دھماکہ ہوا۔دھماکے اورفائرنگ کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق جبکہ80کے قریب زخمی ہوئے۔ جاں بحق اور زخمیوں میں افغان فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ و ملازمین‘ سیکیورٹی اہلکاراور صحافیوں کے علاوہ اسکول کے کئی بچے بھی شامل ہیں۔



تاپی گیس منصوبہ، خطے کیلئے معاشی ترقی کی کنجی

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ہونے والی گزشتہ دنوں ون آن ون ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوستی کا نیا باب شروع کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان پُر امن، مستحکم، جمہوری اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے اورہم افغانستان سے مضبوط سیاسی، تجارتی، معاشی اور عوامی سطح پر تعلقات چاہتے ہیں۔



اے پی سی، چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کا معاملہ

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان کی سیاست میں ہمیشہ اتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملا ہے، ملکی سیاست احتجاج کی ایک طویل تاریخ رکھتی ہے حکمران جماعت کو ہمیشہ اپوزیشن کی جانب سے ٹف ٹائم دیا گیا،یہ الگ بات ہے کہ سیاسی وفاداریاں کس طرح بدلتی رہی ہیں، کوئی سیاسی شخصیت کسی جماعت میں شمولیت کرتے وقت اپنے قائدکے دفاع اور حمایت میں چار قدم آگے بڑھ کر اس قدر بولتاہے کہ گویا ایسا نظریاتی ورکرشاید کبھی نہ پیدا ہواہواور وقت آنے پر اسی قائد پر کیچڑ اچھالتے ہوئے ماضی کو ذرا بھر بھی یاد نہیں رکھا جاتا کہ کبھی اس کے صف میں کھڑے تھے۔



آرمی چیف کا خطاب،معاشی بہتری کی امید

| وقتِ اشاعت :  


ملک آج جس مالی بحران کا شکار ہے یقینا اسے انتہائی غیر معمولی صورتحال سے گزرنا پڑرہا ہے۔ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی معیشت یکدم سے مضبوط بن کر نہیں ابھری بلکہ ایک طویل جدوجہد کے بعد انہوں نے یہ مقام حاصل کیا۔



بی این پی کا بیانیہ، بلوچستان کے عوام کی امیدیں

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان کی سیاسی جماعتوں بشمول عوام کا ہمیشہ یہی شکوہ رہا ہے کہ بلوچستان کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے کبھی بھی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا بلکہ ہمیشہ اسے نظرانداز کیا گیا، بلوچستان کے ساتھ جس طرح کا رویہ اپنایا گیا کہ حالات انتہائی مخدوش ہوکر رہ گئے مگر پھر بھی رویوں میں تبدیلی نہیں آئی حالانکہ ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتیں اس سے واقف ہیں کہ بلوچستان کا بنیادی مسئلہ ناانصافیاں، حق تلفی، سیاسی حقوق کو غضب کرنا ہے۔



بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف پولیس کا اہم کردار

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان کے ضلع لورالائی میں پولیس لائن پرگزشتہ روز دہشت گردوں کے حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی، دو طرفہ فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید جبکہ خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے، سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 خود کش بمباروں کو ہلاک کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بدھ کی صبح3خودکش بمباروں نے لورالائی پولیس لائن پر حملے کی کوشش کی تاہم پولیس فورس نے ایک حملہ آور کو گیٹ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کے دوران مار گرایا جبکہ 2 دہشت گردوں کو پولیس لائن کے اندر ہلاک کیا گیا۔



خوشحال بلوچستان، دیہی علاقوں پر خاص توجہ کی ضرورت

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان کی پسماندگی کی اصل وجہ گزشتہ حکومتوں کی عدم توجہی رہی ہے۔اول روز سے بلوچستان کے دوردراز علاقوں کو نظرانداز کرکے انہیں ترقی کے ثمرات سے دور رکھا اگرچہ جمہوری نظام میں صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی سب ہی نے ترقی کی تو غلط نہیں ہوگا۔