قیمتوں پر کنٹرول، اشیائے ضرورت کی فراوانی اور ان کے معیار پر کبھی اور کسی دور میں بھی توجہ نہیں دی گئی خصوصاً بلوچستان میں جنگل کا قانون رائج ہے۔ جعلی اشیاء کے انبار تقریباً ہر دکان اور اسٹور میں وافر مقدار میں دستیاب ہیں وجہ یہ ہے کہ کمپنی کی اشیاء پر منافع کی شرح دس سے بیس فیصد تک ہے جبکہ جعلی اشیاء میں منافع کی شرح 70سے لے کر80 فیصد ہے۔ زیادہ منافع کے لالچ میں دکاندار جعلی اشیاء فروخت کرتے ہیں۔
گزشتہ روزسیندک پروجیکٹ کے ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے اوردیگرمطالبات کے حق میں احتجاج کرکے کام بندکردیا۔ملازمین کا کہنا تھا کہ مہنگائی دوسوفیصدبڑھنے کے بعد بھی پروجیکٹ انتظامیہ نے سالانہ 6 سے 8 ڈالر یعنی 2.8 فیصدتا3 فیصدتنخواہوں میں اضافہ کیا ہے جوسراسر زیادتی ہے، ملازمین کے مطابق انہیں دھونس اور دھمکیاں بھی دی گئیں مگر اس کے باوجود ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجاََ پروجیکٹ پر کام بند کردیا۔
وزیرمملکت برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفراللہ مرزا نے کہاہے کہ قومی ادارہ صحت کو ہرممکن وسائل فراہم کرینگے۔وزیر مملکت برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے یہ بات آج قومی ادارہ صحت اسلام آباد کے دورے کے موقع پر کہی۔اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔
بلوچستان میں آئندہ مالی سال کی پی ایس ڈی کے حوالے سے اب تک مختلف اجلاس منعقد ہوئے ہیں جن میں خاص اس بات پر توجہ دی جاتی رہی ہے کہ بروقت مکمل ہونے والے منصوبوں کو پی ایس ڈی پی میں شامل کیاجائے گا جبکہ وہ منصوبے جو عرصہ دراز سے بجٹ پر بوجھ بنے ہوئے ہیں اورجو دس برس بعد بھی مکمل نہیں ہوئے ان کے لیے مزید رقم مختص نہیں کی جائے گی۔
پولیو کے خاتمے کے لیے عالمی سطح پر بھر پور کوششیں جاری ہیں اس کے لیے بڑے پیمانے پر فنڈز مختص کیے جاتے ہیں۔ پولیو کے خاتمے کی مہم پاکستان میں بھی تواتر سے جاری ہے تاکہ اس مرض سے ہمیشہ کے لیے جان چھڑائی جا سکے کیونکہ اس مرض سے بچے عمر بھر کی معذوری کا شکار ہوجاتے ہیں۔
ملک میں رمضان کی آمد کے ساتھ ہی وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز میں اشیاء سستی بیچنے کیلئے امدادی رقم مختص کی جاتی رہی ہے تاکہ ضرورت مند اور کم آمدنی والے افراد اس کا فائدہ اٹھائیں۔ یہ رقم ہر سال اورہر حکومت رکھتی آئی ہے اور اس کا فائدہ عوام الناس کو پہنچتا رہاہے۔
صوبائی حکومت نے صوبے سے غربت اور بیروزگاری کے خاتمے کے لئے مائیکروفائنانس پروگرام کے آغاز کا اعلان کیا ہے جس کا مقصدنوجوان طبقے کو اپنی صلاحیتیں معاشرے اور اپنے خاندان کے لئے بروئے کار لانے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
گزشتہ پینسٹھ سالوں سے سوئی اور پندرہ سالوں سے سیندک پروجیکٹ کی صورت میں بلوچستان کے وسائل کو لوٹا جارہا ہے۔ بلوچستان کے عوام کو ان سے کوئی فائدہ نہیں ہوا کیونکہ سیندک کے معاملے میں بلوچستا ن کو صرف ڈھائی فیصد کی رائلٹی پرٹرخا یا گیا۔سوئی گیس کی آمدنی میں سے بھی وفاق بلوچستان کے اربوں روپوں کا مقروض ہے ۔
عمران خان ایران کے دورہ پر ہیں انہوں نے ایرانی صدر سے ملاقات کی ، سرحدی معاملات اور امن وامان کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی ، وزیراعظم عمران خان نے دونوں ملکوں کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہ کرنے پر بات کی اور ساتھ ہی دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ملکر کام کرنے پرزور دیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کرنے کا سختی سے حکم دیا ہے جس کے نتائج کوئٹہ کے بعض علاقوں میں نظر بھی آرہے ہیں مگر اب بھی شہر کے اہم تجارتی مراکزاور اس طرف جانے والی شاہراہوں پر تجاوزات موجود ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک گھنٹوں جام رہتا ہے اور پیدل چلنا بھی انتہائی محال ہے خاص کر خواتین کو خریداری کے دوران شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتی ہے ۔