فلسطین میں اسرائیلی جارحیت

| وقتِ اشاعت :  


پیرکے روز سے شروع ہونے والی غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 55 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں ۔یروشلم میں امریکی سفارت خانے کے افتتاح کے بعد منگل کو اقوام متحدہ میں فلسطینی اور اسرائیلی مندوبین کے مابین سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔



نواز شریف کابیانیہ ، ملکی سلامتی کیلئے نقصان دہ

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ ممبئی حملوں کے حوالے سے مقامی اخبار میں شائع ہونے والا سابق وزیراعظم نواز شریف کا حالیہ بیان غلط اور گمراہ کن ہے۔کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ غلط معلومات یا شکایات پر مبنی رائے کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے۔



بلوچستان حکومت کا آخری بجٹ

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان کی نومنتخب حکومت نے مالی سال 2018-19کا بجٹ اسمبلی میں پیش کردیا۔خاتون مشیر خزانہ ڈاکٹر رقیہ ہاشمی نے بجٹ ایوان میں پیش کیا، بجٹ کا کل حجم 3کھرب 52ارب سے زائد ہے، آئندہ مالی سال کے دوران صوبے کی محصولات 2 کھرب 90 ارب رہنے کا امکان ہے۔



کراچی ایک جماعت کا راج نہیں ہوگا

| وقتِ اشاعت :  


2000ء کی دہائی میں متحدہ قومی موومنٹ ایک بار پھر منظم ہونے لگی اور اس طرح 10 سال تک اپنی بادشاہت قائم کی۔ جماعت کے ارکان بیرون ملک سے ملنے والی ہدایات پرمن وعن عمل کرتے رہے یہاں تک کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں کو خون آلود کیا۔ 



ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ،چیف جسٹس کی عدالت

| وقتِ اشاعت :  


سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا ہے کہ عدالت یہ محسوس کرتی ہے کہ ہزارہ قبیلے کی نسل کشی ہو رہی ہے جس پر عدالت کو اس معاملے کا ازخود نوٹس لینا پڑا۔ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ہزارہ قبیلے کے افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی مذمت کے لیے الفاظ نہیں ملتے۔



کوئٹہ،آبی قلت کیس کی سماعت

| وقتِ اشاعت :  


چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے سابق وزرائے اعلیٰ کے پانی کا مسئلہ حل کرنے کی کوششوں کے جوابات غیرتسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی ٹیوب ویلوں کو بند کیا جائے، پانی کا بل ادا نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، پانی کی قیمت مقرر کرنے پر بھی غور کیا جائے۔



بلوچستان میں اگلی حکومت کس کی ہوگی

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان میں ان دنوں سیاسی گہما گہمی عروج پر ہے، بڑی سیاسی جماعتوں کی جانب سے جلسے منعقد کئے جارہے ہیں دوسری طرف اہم سیاسی شخصیات کی شمولیت کا سلسلہ بھی جاری ہے، بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک نئی سیاسی جماعت بلوچستان کی سطح پر بنائی گئی ہے جن کا تعلق وفاقی جماعتوں سے ہے۔ 



لیویز فورس کا خاتمہ ایک غلط تجربہ ثابت ہوسکتا ہے

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان کے تمام بڑے شہروں میں لیویز کی جگہ پولیس کی تعیناتی کی باز گشت سنائی دے رہی ہے۔ اس سے قبل بھی لیویز فورسز کو ختم کیا گیا تھا مگر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے عوامی خواہشات کو مد نظر رکھتے ہوئے بلوچستان لیویز کو دوبارہ بحال کردیاجس کی بلوچستان کے عوام نے تحسین کی۔ 



نظریاتی سیاست کا شوشا

| وقتِ اشاعت :  


ان دنوں نظریاتی سیاست کی باتیں عروج پر ہیں جب سے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے تب سے وہ نظریاتی سیاست کی باتیں کرتے نظر آتے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ وہ اب نظریاتی سیاست کررہے ہیں۔ اسی بیانیہ کو لیکر تمام حلقوں میں ایک نئی بحث چھڑ ی ہے۔



کانوں حادثات اور ہلاکتیں

| وقتِ اشاعت :  


دوروزقبل بلوچستان کے ضلع کوئٹہ کے دو مختلف علاقوں میں کوئلے کی کانوں میں پیش آنے والے حادثات کے نتیجے میں 23 مزدور جاں بحق ہوئے ۔