نیاوزیراعظم بلوچستان سے ہوگا؟

| وقتِ اشاعت :  


ملکی سیاست کب کیسے کروٹ بدلے کچھ نہیں کہاجاسکتا ، بلوچستان کے آزاد سینیٹرز کی کامیابی سے لیکر چیئرمین سینیٹ کے انتخاب تک ہر پل ایک نئی صورتحال سامنے آتی رہی۔ جس طرح عدم اعتماد کی تحریک اپنے انجام کو پہنچی اور مسلم لیگ ن کا شیرازہ بلوچستان میں بکھیر گیا وہ مسلم لیگ ن جو 2013ء میں بھاری اکثریت سے بلوچستان سے کامیاب ہوئی تھی جو وزارت اعلیٰ سمیت کابینہ تشکیل دے سکتی تھی مگر اب حالت یہ ہو گئی ہے کہ مسلم لیگ ن کا بلوچستان میں کسی جگہ نام ونشان نظر نہیں آرہا ۔



عام انتخابات سے قبل حکومتی خاتمے کی افواہیں

| وقتِ اشاعت :  


مسلم لیگ ن 2013ء میں بھاری اکثریت لیکر حکومت بنانے میں کامیاب تو ہوگئی مگرکچھ ہی عرصے بعد مختلف قیاس آرائیاں سامنے آنے لگیں کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرپائے گی ، یہ افواہیں بھی باز گشت کرنے لگیں کہ اداروں کے درمیان معاملات ٹھیک نہیں چل رہے اور ملک میں مارشل لاء لگنے کے قوی امکانات ہیں خاص اس وقت جب ملک کے مختلف شہروں میں سابق آرمی چیف (ر)جنرل راحیل شریف کی تصاویراور پوسٹرز شاہراہوں پر آویزاں کی گئیں۔



سی پیک منصوبہ،9 صنعتی پارکس

| وقتِ اشاعت :  


چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے چینی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چین کا صنعتی پارکس بنانے کا ریکارڈ بہت کامیاب رہا ہے اور چین پاکستان میں بھی نو انڈسٹریل پارکس بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔



بلوچستان میں پانی کی قلت ،

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان میں خشک سالی اور زیر زمین پانی کی سطح گر نے سے قلت آب کا مسئلہ سنگین صورت اختیار کرتاجارہا ہے۔ بلوچستان میں نصف صدی قبل کاریز اور چشموں کا پانی دور دور تک بہتا دکھائی دیتا تھا اور 20 سے 25 فٹ کے فاصلے پر کنوؤں کی کھدائی پر پانی نکل آتا تھا۔



ریکوڈک منصوبہ،سب سے پہلے بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


2013ء میں بننے والی بلو چستان کی مخلوط حکومت نے رئیسانی دور میں عدالتی فیصلے کے بعد ریکوڈک معاہدے کو کالعدم قرار دینے کے بعد پھرتی سے کام کاآغاز کیا ۔



ڈالرکی بڑھتی قیمت ،مہنگائی کے نئے طوفان کاپیش خیمہ

| وقتِ اشاعت :  


ڈالر کی قدر بڑھ کر 115.50 روپے تک پہنچ گئی جس کے بعد کرنسی کا کاروبار کرنے والوں اور ماہرین نے اس شک کا اظہار کیا کہ اس کی وجہ بین الاقوامی فنانشل اداروں سے قرضوں کی ادائیگی کے لیے کیے گئے وعدے ہیں جبکہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے یہ موقف اختیار کیا گیا کہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کی وجہ مارکیٹ میں اس کی بڑھتی ہوئی طلب ہے۔



غیرقانونی عمارتیں ،عوامی مشکلات کاسبب

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ شہر میں غیر قانونی پارکنگ نہ صرف شہریوں کیلئے عذاب کا باعث ہے بلکہ دہشت گرد بھی اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اکثر بارود سے بھری گاڑیاں اور موٹرسائیکل پارک کرکے اپنے عزائم میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔ کوئٹہ شہر میں ایک طرف غیر قانونی و بغیر نقشوں کے بڑے بڑے پلازوں کی تعمیر ہورہی ہے وہیں ان میں پارکنگ کیلئے نہ تو پلان تشکیل دیا جاتا ہے اور نہ ہی انتظامیہ اس معاملے پر اپنی آنکھیں کھولنے کیلئے تیار ہے۔



پاک افغان تعلقات میں بہتری کے آثار

| وقتِ اشاعت :  


گزشتہ روز دو اہم بیانات سامنے آئے جن کا برائے راست تعلق پاک افغان تعلقات اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی سے ہے۔امریکی نائب صدر مائیک پینس نے گزشتہ روز وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی جانب سے دیئے گئے ۔



ملکی سیاست میں بلوچستان کااہم کردار

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان میں مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد نئی حکومت تشکیل دی گئی، گوکہ نئی حکومت میں شامل ارکان کا تعلق اپوزیشن سے نہیں بلکہ سابقہ ن لیگ ہی سے تھا جنہوں نے حکومت پر عدم اعتماد کااظہار کیا۔