بلوچستان میں تبدیلی

| وقتِ اشاعت :  


گزشتہ ہفتے کے دوران نواب ثناء اللہ زہری کی حکومت کا اس وقت خاتمہ ہوا جب وزیراعلیٰ اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے کیونکہ ان کے خلاف ان کی اپنی پارٹی اور بعض اتحادی اراکین اسمبلی نے بغاوت کی اور ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کیا۔ جوں جوں دن گزر تے گئے ان کے مخالفین میں اضافہ ہوتا گیا۔



گارڈ کی تبدیلی

| وقتِ اشاعت :  


نواب ثناء اللہ زہری کے مستعفی ہونے کے بعد بلوچستان اسمبلی نے ایک نیا قائد ایوان منتخب کرلیا۔ نئے قائد پاکستان مسلم لیگ قائداعظم سے تعلق رکھتے ہیں اس طرح سے اب بلوچستان کی حکومت نواز شریف اور اس کی پارٹی کی نہیں رہی۔



بلوچستان میں سیاسی تبدیلی

| وقتِ اشاعت :  


مسلم لیگ ن کے منحرف ارکان اورمسلم لیگ (ق) نے 65رکنی ایوان میں5ارکان رکھنے والی مسلم لیگ (ق) کے عبدالقدوس بزنجو کو وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے نامزد کردیا۔



سفاکیت کا لرزہ خیز واقعہ

| وقتِ اشاعت :  


پنجاب کے شہر قصور میں کمسن زینب کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کردیا گیا۔اس لرزہ خیز واردات کے بعد پورا شہر سراپا احتجاج بن گیا، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔



بلوچستان میں نیا وزیراعلیٰ ،نئی کابینہ

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان کے مستعفی ہونے والے وزیراعلیٰ و مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر و چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ زبردستی اقتدار سے چمٹے رہنامیرا شیوہ نہیں، مجھے طاقت اور اقتدار اسمبلی نے دی ہے، مجھے محسوس ہورہاہے کہ کافی تعداد میں اسمبلی کے اراکین میری قیادت سے مطمئن نہیں ہیں اس لئے میں ان پر زبردستی مسلط نہیں ہونا چاہتا ،اقتدار آنی جانی چیز ہے ۔



پاکستان کا عزم مسلسل

| وقتِ اشاعت :  


وزیر اعظم شاہد خان عباسی نے امریکہ کی جانب سے سکیورٹی تعاون کی مد میں پاکستان کی دو ارب ڈالر تک امداد روکنے کی رپورٹس پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکہ نے سول اور ملٹری امداد کے نام پر اب تک جو رقم دی وہ نہ ہونے کے برابر تھی ٗامریکی صدر کے الزامات گمراہ کن ہیں ٗ دہشت گردی کے خلاف دنیا کی جنگ اپنے وسائل سے لڑ رہے ہیں ٗ اس پر عالمی برادری کو ہمیں سراہنا چاہیے۔



امن ہی پاکستان کی اولین ترجیح ہے

| وقتِ اشاعت :  


پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی امداد کی معطلی دہشت گردی کے خلاف جنگ کے عزم پر اثرانداز نہیں ہو سکتی، پاکستان کبھی بھی پیسے کے لیے نہیں بلکہ امن کے لیے لڑا ہے، سکیورٹی ضروریات پوری کرنے کے لیے سکیورٹی تعاون کے حوالے سے ہمارے آپشنز کھلے رہیں گے۔



افغان مہاجرین کی وطن واپسی کیلئے ایک ماہ کا الٹی میٹم

| وقتِ اشاعت :  


امریکہ کی پاکستان مخالف ہرزہ سرائی کے بعد پاکستان کا پہلا بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔وفاقی حکومت کا پاکستان میں قانونی اور غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کوواپسی کیلئے ایک ماہ کا الٹی میٹم دیدیاگیا۔خیبر پختونخوا اور بلوچستان حکومت نے افغان مہاجرین کی انخلاء کیلئے کمر کس لی ۔



وفاقی کابینہ کا قومی سلامتی کمیٹی کے مؤقف کی تائید

| وقتِ اشاعت :  


وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان پرقومی سلامتی کمیٹی کے مؤقف کی متفقہ طور پر تائیدکی گئی اور کہا گیا کہ امریکی بیانات سے دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ تعلقات متاثر ہوئے ٗ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمار جانی و مالی قربانیاں دی ہیں ۔