سارک کانفرنس کاالتواء

| وقتِ اشاعت :  


19ویں سارک کانفرنس 9اور10 نومبر کواسلام آباد میں منعقد ہوناتھی مگر بھارت،افغانستان،بنگلہ دیش اور بھوٹان کی عدم شرکت کے باعث اسے ملتوی کردیا گیا۔سارک کانفرنس میں 8ممالک شامل ہیں جن میں پاکستان،بنگلہ دیش،بھارت،افغانستان،بھوٹان،نیپال،سری لنکا اور مالدیپ شامل ہیں۔



سانحہ 8 اگست۔۔۔ وکلاء سڑکوں پر سراپااحتجاج

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ سول ہسپتال میں خود کش حملے کے دوران 50سے زائد وکلاء جبکہ 74افراد جاں بحق ہوئے تھے جو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا سانحہ تھا جس میں وکلاء کی بڑی تعداد شہید ہوئی تھی۔اس واقعہ میں وکلاء کو ٹارگٹ کیا گیا جس کی منصوبہ بندی کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے



بلوچستان میں الیکٹرونک میڈیا کے خلاف ایک بارپھر احتجاج کاعندیہ

| وقتِ اشاعت :  


ملک کے دیگر صوبوں کی نسبت بلوچستان میں الیکٹرانک میڈیا کی کوریج نہ ہونے کے برابر ہے حتیٰ کے گورنر ،وزیراعلیٰ بلوچستان کی پریس کانفرنسز ودیگر ایونٹ کو بھی جگہ نہیں ملتی ۔یہ بلوچستان کے ساتھ الیکٹرونک میڈیا کاناروا سلوک ہے الیکٹرونک میڈیا کی بیشترخبریں لاہور،کراچی،اسلام آباد کی ہوتی ہیں اگر تھوڑی سی جگہ مل جائے تو وہ بھی خیبرپختونخواہ کو ملتا ہے۔



کرپٹ نظام کے خاتمے سے ہی عوام کی تقدیر بدل سکتی ہے

| وقتِ اشاعت :  


چھ دہائیوں سے ملک میں کرپشن کی وجہ سے عوام کی طرز زندگی میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے۔ کسی بھی شعبے کاجائزہ لیاجائے تو وہاں کرپشن کا راج نظر آتا ہے جس کی بڑی وجہ ہمارے یہاں نظام کی بہتر نگرانی کا نہ ہونا ہے جبکہ افسران بالاسرکاری شعبوں میں کرپشن کی باقاعدہ سرپرستی کرتے ہوئے پیسہ بٹورتے ہیں



میڈیا کی غیر سنجیدہ رپورٹنگ

| وقتِ اشاعت :  


صحافت جیسے اہم شعبہ میں پڑھے لکھے لوگ ہی آتے ہیں اور میڈیا کے اصول و ضوابط سے واقفیت رکھتے ہوئے خبرکی نوعیت کے مطابق اسے نشر کرتے ہیں۔ یہ میڈیاکی ذمہ داری ہے کیونکہ کروڑوں لوگ میڈیاکو محض اس لیے دیکھتے ہیں کہ وہ حالات سے باخبرر ہیں اور تمام صورتحال کی معلومات ان کے پاس ہو۔



نادرا میں کرپٹ عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی ضرورت

| وقتِ اشاعت :  


گزشتہ دنوں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ نادرامیں کرپٹ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کیاجائے گا جعلی شناختی کارڈ بنانے والے عناصر کا گھیرا تنگ کررہے ہیں۔ چوہدری نثار کا یہ عمل قابل ستائش ہے



بلوچستان سی پیک کی کامیابی کی کنجی ہے

| وقتِ اشاعت :  


پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ اس وقت انتہائی اہمیت کا حامل بن چکا ہے اور اس کی کامیابی بلوچستان سے مشروط ہے۔ گوادرکے بغیرسی پیک ادھورا ہے جس پر چین بڑی سرمایہ کاری کررہا ہے۔ موجودہ بدلتی سیاسی صورتحال کے پس پشت عوامل بھی سی پیک سے جڑے ہوئے ہیں



متحدہ کا تاریخی فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


متحدہ قومی موومنٹ نے ہمیشہ کیلئے الطاف حسین سے لاتعلقی کا اظہار کرکے ایک تاریخی فیصلہ کیا ہے جس کی تمام مکاتب فکر کی جانب سے پذیرائی ضروری ہے۔ سندھ اسمبلی میں الطاف حسین کے خلاف قرار داد پیش کرکے متحدہ کے اراکین سندھ اسمبلی نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ الطاف حسین کے احکامات کے ماتحت نہیں ہیں۔



بلوچستان کی ترقی دراندازی کا منہ توڑ جواب ہوسکتاہے

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان جغرافیائی حوالے سے جتنی اہمیت رکھتا ہے اتنے ہی اپنے وسائل سے وہ عالمی توجہ کا مرکز بنا ہواہے‘ پاکستان بننے سے قبل ایسٹ انڈیا کمپنی کے زیر اثر رہنے والا بلوچستان اسی طرح ہی پسماندہ تھا جس کا نقشہ کم وبیش آج بھی نظر آتا ہے۔



بلوچستان میں سفر کی سہولیات

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان میں سفر کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں کوئٹہ اور کراچی ‘ اسلام آباد اور لاہور کے درمیان صرف پی آئی اے کی محدود تعداد میں پروازیں موجود ہیں ۔ تمام نجی ائیر لائنز کو یہ اجازت حکومت نے دے دی ہے کہ وہ بلوچستان سے اپنی پروازیں بند کردیں اور جہازوں کو زیادہ منافع بخش روٹس پر منتقل کریں یہ سلسلہ تقریباً مکمل ہو چکا ہے