مقبوضہ کشمیر کی خطر ناک صورت حال

| وقتِ اشاعت :  


اڑی سیکٹر میں ہلاکتوں کے بعد دہلی میں زبردست سرگرمیاں دیکھنے میں آرہی ہیں اور بھارتی میڈیا اس کو تفصیل کے ساتھ رپورٹ کررہا ہے سب سے اہم اجلاس وزیراعظم مودی کی صدارت میں ہوا جس میں بھارت کے اہم ترین وزراء اور آرمی چیف نے بھی شرکت کی جس کے متعلق بتایا گیا کہ اس میں پاکستان کے خلاف جوابی کارروائیوں کا منصوبہ زیر بحث آیا ۔



کشمیر پر چوتھی جنگ کی تیاریاں

| وقتِ اشاعت :  


اڑی سیکٹر میں فوجی کیمپ پر دہشت گردانہ حملوں میں 17فوجی اہلکار ہلاک اور بیس افراد زخمی ہوئے ۔یہ حملہ نا معلوم مسلح افراد نے کیا ، ابھی تک کسی تنظیم نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن واقعہ کے فوراً بعد بھارتی حکام اور بھارتی حکومت نے یہ دعویٰ کردیا کہ اس میں پاکستان کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں اور اس میں لشکر طیبہ جو ایک جہادی تنظیم ہے اس حملے کامرکزی کردار ہے۔ اس کے فوراً بعد پورے بھارتی میڈیا نے پاکستان اور اس کی مسلح افواج کے خلاف پروپیگنڈا شروع کیا



پولیس افسر کی دیدہ دلیری

| وقتِ اشاعت :  


سندھ نے تھانہ کلچر پنجاب سے ون یونٹ کے دوران مستعار لیا ۔ سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر کرپشن اور بدعنوانی 1955کے بعد سے شروع ہوئی ۔ پنجابی پولیس افسران نے چارج لینے کے بعد جھوٹے مقدمات ‘ جھوٹے مقابلے، چور ڈاکو پالنے کا کام ابتداء ہی میں شروع کردیا تھا



مسجد میں خودکش حملہ

| وقتِ اشاعت :  


مہمند ایجنسی میں طالبان کے ایک گروہ نے مسجد کے اندر نماز جمعہ کے دوران خودکش حملہ کیا جس میں 28افراد جاں بحق اور 31افراد زخمی ہوئے۔ طالبان کے ایک گروہ نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے کہ یہ خودکش حملہ انہوں نے کیا ہے ۔



بلوچستان میں تھانہ کلچر

| وقتِ اشاعت :  


زمانہ قدیم سے تھانہ کلچر پر پنجاب کی اجارہ داری رہی ہے ۔ ون یونٹ کے قیام کے بعد پنجاب سے افسران اور پولیس کے سپاہیوں کو ون یونٹ کے نام پر دوسرے صوبوں میں بھی تعینات کیا گیا ۔کے پی کے کی حکومت، عوام اور انتظامیہ نے اس کی زبردست مزاحمت کی اس لیے وہاں کم سے کم پنجابی افسران تعینات کیے گئے ۔ مگر اس کے باوجود پاکستان پولیس سروس کے نام پر اعلیٰ عہدوں پر پنجابی افسران کو تعینات کیا گیا



عید قرباں اور ملکی مسائل

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان بھر میں عید قرباں آج منائی جارہی ہے عید منانے کا مقصد حضرت ابراہیم کی سنت کو یاد رکھنا اور اللہ کی راہ میں جانور قربان کرنا ہے ۔ مال کی قربانی کے ساتھ ساتھ اس کا مقصد سماج کے کمزور طبقات کی مدد کرنا بھی ہے ۔ عیدالالضحیٰ بڑے زور و شور سے منائی جارہی ہے۔ بکرا منڈیو ں میں آخری دنوں میں زبردست رش نظر آیا لیکن توقع کے مطابق جانوروں کی خریداری نہیں ہوئی بعض بیوپاریوں نے عید قربان کے خاص موقع پر بعض جانور تیار کیے تھے



مشرق وسطیٰ میں امن کے امکانات

| وقتِ اشاعت :  


شام میں جزوی امن کے لئے روس اور امریکا میں معاہدہ ہوگیا ہے اس کے اعلان امریکی وزیر خارجہ نے اپنی روسی ہم منصب سے ملاقات کے بعد کیا اور یہ کہا کہ مشترکہ دشمن اور دہشت گردوں کے خلاف روس اورامریکا مشترکہ کارروائی کریں گے روس کے وزیر خارجہ نے شام کی حکومت کو تمام تر تفصیلات سے آگاہ کیا ہے



کراچی میں دہشت گردی

| وقتِ اشاعت :  


گزشتہ روز بیس گھنٹوں کے دوران چھ گاڑیوں پر حملے کرکے ان کو تباہ کیا گیا، حملہ آوروں نے آگ لگانے والے بم استعمال کیے یا ایسا کیمیکل چھڑک دیا جس نے آگ پکڑ لی ،فائر بریگیڈ کے پہنچنے سے پہلے وہ گاڑیاں جل کر تباہ ہوگئیں ۔ ان میں تین بسیں ،ایک ٹرک اور دو چھوٹی گاڑیاں شامل تھیں کسی نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی



احتجاج اور عوامی مشکلات

| وقتِ اشاعت :  


گزشتہ روز کراچی میں زبردست ٹریفک جام کی وجہ سے شاہراہ فیصل کا بڑا حصہ چھ گھنٹوں تک بند رہا ۔ لاکھوں افراد اذیت میں گھنٹوں مبتلا رہے ۔ ان میں خواتین اور بچے شامل تھے خصوصاً بڑی تعداد میں اسکولوں کے بچے اسکولوں میں چھٹی کے بعد شاہراہ فیصل کے ٹریفک جام میں پھنس گئے۔ معلوم ہوا ہے کہ تحریک انصاف کے ایک لیڈر کی ریلی تھی جس کی وجہ سے ٹریفک کے نظام میں زبردست خلل پڑا



روزگار کے دفاتر بند کریں۔۔۔

| وقتِ اشاعت :  


آج کل بی ڈی اے ملازمین سے متعلق بحث چل رہی ہے بعض لوگوں کا دعویٰ ہے کہ ان کی تعداد 400ہے جبکہ وزیراعلیٰ کو سمری بھیج دی گئی ہے اس میں تعداد 11سو سے بھی زیادہ ہے ۔ معلوم ہوتا ہے کہ مفاد پرست عناصر جھوٹ بول رہے ہیں اور خصوصی طورپر رائے عامہ کو گمراہ کررہے ہیں جبکہ سرکاری دستاویزات میں11سو ملازمین کو روزگار فراہم کیا جارہا ہے ۔ اصولی طورپر بی ڈی اے ایک حکومتی ادارہ نہیں ہے اس کے نفع و نقصان سے حکومت بلوچستان کا کوئی تعلق نہیں ہے نہ ہی اس کے ملازم سرکاری ملازم تصور ہوتے ہیں