جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے بہاول پور میں تقریر کرتے ہوئے بہاول پور صوبے کی حمایت کردی ۔ جماعت اسلامی ابتداء میں ون یونٹ کی حمایت کرتے رہے اور تاریخی صوبوں کی بحالی کی مخالفت کرتے رہے ۔ آج کل وہ مسلم لیگ ن کی طرح بہاول پور صوبے کی حمایت کررہے ہیں ۔ وزیراعظم اور اس کی پارٹی نے وعدہ کیا تھا کہ وہ سرائیکی صوبے کی مخالفت کرتے ہیں ۔
سینٹ کی کمیٹی برائے نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی کا اجلاس لاہو رمیں سینٹر کبیر محمد شہی کی صدارت میں ہوا جس میں 18ویں ترمیم کے تحت اختیارات اور وسائل کی منتقلی کا جائزہ لیا گیا ۔ صوبوں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنی سفارشات جلد سے جلد سینٹ کمیٹی کو روانہ کریں ۔
وزارت خاجہ کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان با قاعدہ طورپر اسلامی اتحادی فوج کا حصہ ہے ۔ البتہ پاکستان کے فوج کے کردار کی تفصیلات تیار کی جارہی ہیں۔ ایک ریٹائرڈ جنرل نے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں یہ انکشاف کیا کہ سعودی عرب کے حکمران اور وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے درمیان میں ملاقات
وفاقی حکومت نے یہ فیصلہ کرنا ہی تھا کہ ملک سے دو لاکھ ٹن چینی برآمد کی جائے ۔ اس سے پہلے بعض اخبارات میں پاکستان شوگر ملزایسوسی ایشن کی جانب سے اشتہاری مہم چلائی گئی اور رائے عامہ ہموار کرنے کی کوشش کی گئی کہ ان کو لاکھوں ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی جائے ۔
اقوام متحدہ کے بعض اداروں ‘ یو ایس ایڈ اور دوسرے بین الاقوامی اداروں نے کے پی کے اور دیگر صوبوں سے معاہدے کیے ہیں کہ وہ صوبوں میں موجود زیادہ تر اسپتالوں اور تعلیمی اداروں کو سولر نظام سے ہمہ وقت بجلی فراہم کریں گے۔ یہ تمام ادارے ان صوبوں کو امداد کے طور پر کروڑوں ڈالرکا فنڈ فراہم کررہے ہیں ۔
سیاسی رہنماؤں نے ملک بھرمیں انتخابات میں حصہ لینے کے لئے سیاسی سرگرمیاں شروع کردی ہیں وزیراعظم پاکستان نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ وہ انتخابات کی تیاریاں کریں ۔ وزیراعظم سالوں سندھ کو نظر انداز کرنے کے بعد حالیہ دنوں سندھ کے دڑا دڑدورے کررہے ہیں
بلوچستان میں 1953ء میں قدرتی گیس سوئی کے مقام پر دریافت ہوئی اسی مناسبت سے اس کو سوئی گیس کا نام بھی دیا گیا اس کے بعد پیرکوہ ‘ لوٹی اور اوچ میں بھی قدرتی گیس دریافت ہوئی ،یہ بگٹی قبائلی علاقے میں واقع ہیں۔ تقریباً بلوچستان کے تمام علاقوں کو سوئی گیس کی سہولت سے محروم رکھا گیا ،
عالمی بنک کے ماتحت ایک ٹریبونل نے ریکوڈک کے مسئلے پر کمپنی کے حق میں اور حکومت پاکستان کے خلاف فیصلہ دیا ہے۔ بعض سرکاری اہلکار یہ تاثر دے رہے ہیں کہ یہ فیصلہ حتمی نہیں ہے لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے بھی یا نہیں
سابق سردار آصف علی زرداری آج کل کھری کھری باتیں کررہے ہیں اور ساتھ ہی یہ تاثر دے رہے ہیں کہ ان کی حکومت کے ساتھ ڈیل نہیں ہوئی اور یہ کہ وہ قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ نہیں کریں گے اور موجودوہ حکومت کو یہ موقع دیں گے کہ وہ اپنی پانچ سالہ مدت مکمل کرے اور وقت مقررہ پر انتخابات ہوں ۔
سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کے سخت احتجاج کے بعد ہی ارسا کے آقاؤں کو یہ بات معلوم ہوئی کہ سندھ اور بلوچستان میں نہری پانی کا شدید بحران ہے ۔ سندھ کے وزیراعلیٰ نے نہ صرف نہری پانی کے بحران کی نشاندہی کی بلکہ اس نے شدید احتجاج کی دھمکی انتہائی سخت الفاظ میں دی اور وفاقی حکومت ‘ وزارت پانی اور بجلی کے ساتھ ساتھ ارسا پر سنگین الزامات لگائے ۔