ہڑتال ہر مفادات کے گروپوں کا حق ہے کہ وہ اپنے مطالبات کی حمایت میں احتجاج کریں ،جلوس نکالیں ‘ جلسے کریں مگرقانون کے دائرے میں رہ کر ۔ اگر کسی نے قانون کی خلاف ورزی کی تو قانو ن کو حرکت میں آنا چائیے
خواہ حکومتی فیصلے ہوں یا مختلف حلقوں کی جانب سے احتجاج ،دونوں کا مقصد ایک ہی ہے وہ ہے عوام الناس کے مشکلات میں اضافہ کرنا۔ ان کو ہر طرح سے پریشان کرنا ان کو ہراساں کرنا۔
آئے دن مختلف مفادات کے گروپ احتجاج کرتے رہے ہیں ۔ احتجاج حکومت کے خلاف ہوتا ہے مگر اذیتیں عوام کو پہنچائی جاتی ہیں ۔ اس میں سب سے دلچسپ بات انتظامیہ کی لا تعلقی ہے جس نے کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہوا ہے خواہ کچھ ہی کیوں نہ ہو۔
ٹرانسپورٹرز نے غیر معینہ مدت تک ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا اور اس کا اعلان اس وقت کیا جب کمشنر کوئٹہ سے ان کے مذاکرات ناکام ہوگئے ۔ بس اڈے کی منتقلی کا فیصلہ وزیراعلیٰ کی صدارت میں ایک اجلاس میں ہوا تھا جس کو کمشنر تبدیل نہیں کر سکتا ۔
بلوچستان ملک کا وہ واحد صوبہ ہے جہاں پر ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہے اوراس کو ٹھیک کرنے کی کوشش نہیں کی گئی ۔ ٹرانسپورٹ پر مافیا کے قبضہ کوقانونی اور اخلاقی طورپر تسلیم کیا گیا ۔ یہ مافیا کی مرضی ہے کہ وہ مسافروں سے کس طرح کا سلوک روا رکھتا ہے ، کس حد تک لوٹ مار کرتا ہے ۔
کچھی کینال بلوچستان کا ایک بہت پرانا معاشی منصوبہ ہے بلوچ لیڈر شپ نے اس کی تعمیر کے لئے ماہرین کو پانی کے ذرائع تلاش کرنے کی ہدایات دیں ۔ چنانچہ دریائے سندھ پر مختلف مقامات پر بند باندھنے اور بیراج کی تعمیر پر غور کیا گیا
حکومت پاکستان کے بعض فیصلے اس وقت درست ثابت ہوئے جب اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل نے یمن پر ایک بھرپور قرار داد پاس کی ۔ یہ بات تو یقینی ہے کہ حوثی باغیوں نے طاقت کے زور پر ملک کے اندر ایک قانونی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا
کوئٹہ شہر کا کوئی والی وارث نہیں ہے ۔ اس شہر کو بے دردی سے لوٹا گیا ہے اس کے وسائل تقریباً ختم ہونے کو ہیں ۔ آبادی کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے پیش نظر لوگوں کو پینے کا پانی نصیب نہیں ۔ گنجان آبادی اور تنگ سڑکیں جو چندلاکھ شہریوں کیلئے بنائی گئیں
وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا میڈیا کے سامنے بیان انتہائی دلچسپ ہے جو حکومتی پالیسی کی صحیح ترجمانی کرتاہے ۔ بادی النظر میں نثار علی خان متحدہ کے قائد اور اس کے ہم خیال پیرو کاروں کو بچانے کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں ۔
کینیا کی حکومت نے اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین کو حکم دیا ہے کہ کینیا کے اندر صومالی مہاجرین کے کیمپ کو بند کیا جائے اور اس کیمپ کو صومالیہ کے اندر منتقل کیا جائے ۔ کینیا کی ایک یونیورسٹی پر صومالی دہشت گرد تنظیم الشباب نے حملہ کیا