
پاکستان میں جب بھی کوئی نئی حکومت آتی ہے، معاشی حوالے سے اس کا پہلا بیانیہ یہی ہوتا ہے کہ قرض سے ملک نہیں چل سکتا بلکہ بہترین معاشی روڈ میپ اور سیاسی استحکام سے ہی ملک معاشی بحران سے نکل سکتا ہے ۔
اداریہ | وقتِ اشاعت :
پاکستان میں جب بھی کوئی نئی حکومت آتی ہے، معاشی حوالے سے اس کا پہلا بیانیہ یہی ہوتا ہے کہ قرض سے ملک نہیں چل سکتا بلکہ بہترین معاشی روڈ میپ اور سیاسی استحکام سے ہی ملک معاشی بحران سے نکل سکتا ہے ۔
اداریہ | وقتِ اشاعت :
گوادر شہر اور اس کے مضافات کے درمیان باڑ لگانے کے حوالے سے دوبارہ اطلاعات آرہی ہیں ۔چند برس قبل سکیورٹی کی غرض سے پاک فوج نے باڑ لگانے کے منصوبے پر کام شروع کیا تھا۔ اس باڑ کو 25 کلومیٹر کے علاقے میں لگایا جانا تھا مگر قوم پرست جماعتوں، عوامی احتجاج اور عدالت میں درخواست دئیے جانے کے بعد گوادر میں باڑ لگانے کا کام روک دیا گیا تھا۔
اداریہ | وقتِ اشاعت :
بلوچستان میں حکومتوں کیلئے گورننس سب سے بڑا چیلنج اور مسئلہ رہا ہے جس کی ایک وجہ مخلوط حکومت ہے کیونکہ مخلوط حکومت میں شامل شراکت دار وزراء من پسند وزارتیں، فنڈز، ملازمتوں کے تقاضے کرتے ہیں اور اپنے من پسند آفیسران کی تعیناتی کے حوالے سے بھی دباؤ بڑھاتے ہیں جس کی وجہ سے حکومتی معاملات بہتر طریقے سے نہیں چل پاتے ۔
اداریہ | وقتِ اشاعت :
گزشتہ 6 ماہ سے زائد عرصے سے اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور غزہ جنگ بندی کے حوالے سے جلد معاہدہ طے پانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اداریہ | وقتِ اشاعت :
آئی ایم ایف نے نیا قرضہ دینے کے لیے پاکستان کو نئی تجاویز پیش کردیں۔آئی ایم ایف کا 15 مئی کو آنے والا وفد پاکستان کے لیے 6 سے 8 ارب ڈالر کے نئے بیل آئوٹ پیکج کے اہم نکات طے کرے گا تاہم اس سے قبل آئی ایم ایف نے پاکستان کو نئی تجاویز پیش کردی ہیں۔آئی ایم ایف نے مزید ٹیکس لگانے، بجلی، گیس مزید مہنگی کرنے، پنشنرز پر ٹیکس لگانے اور خسارے کے شکار سرکاری اداروں کو فروخت کرنے کی تجویز دی ہے۔
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
بلوچستان کے پاک ایران سرحد پر پیٹرول ،ڈیزل کی اسمگلنگ کے پیچھے بڑی سیاسی شخصیات، بڑے آفیسران سمیت بااثر افراد اور مافیاز کے ملوث ہونے کی بات کوئی نئی نہیں ہے ۔عرصہ دراز سے اس غیر قانونی کام کو یہ سب مل کر مشترکہ طور پر چلارہے ہیں، سرحدی علاقوں میں رہائش پذیر افراد جن کا روزگار پاک ایران سرحد سے منسلک ہے انہیں تو معمولی اشیاء لانے میںبڑی مشکلات درپیش ہوتی ہیںمگر ان کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں۔ ماضی میں کبھی یہ سہولت سرحدی علاقوں کے چھوٹے تاجروں، ٹرانسپورٹرز اور عام لوگوں کو میسر تھی جس سے وہ اپنا کاروبار چلاتے تھے جس میں پیٹرولیم مصنوعات سمیت دیگر ایرانی اشیاء شامل ہیں۔
اداریہ | وقتِ اشاعت :
جغرافیائی اور اسٹرٹیجک حوالے سے بلوچستان ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے۔ 70 سال سے زائد عرصہ بیت گیا مگر بلوچستان مسئلے کا سیاسی حل نکالنے میں کوئی بھی حکومت کامیاب نہیں ہوسکی جس کی ایک بڑی وجہ واضح روڈ میپ اور میکنزم کا نہ ہونا ہے ۔
اداریہ | وقتِ اشاعت :
گوادر کے عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے پاک چائنا فرینڈشپ جی ڈی ہسپتال نے انڈس ہیلتھ نیٹ ورک کے تحت فوری طور پر خدمات کا آغاز کردیا ہے۔ گوادر میں تعمیر شدہ سو بیڈ پر مشتمل ہسپتال، پاک چائنہ فرینڈشپ جی ڈی اے ہسپتال عالمی معیار کے مطابق بنایا گیا ہے
اداریہ | وقتِ اشاعت :
ملک کی تمام سیاسی جماعتیں مستقبل کی بہتری کیلئے سیاسی ڈائیلاگ پر زور دے رہی ہیں چونکہ سیاسی استحکام سے ہی ملک میں گورننس بہتر ہوسکتی ہے اس کے علاوہ کوئی اور آپشن موجود نہیں جبکہ پی ٹی آئی قیادت کی سیاسی ڈائیلاگ پر رائے منقسم ہے ۔
اداریہ | وقتِ اشاعت :
2022 کے دوران بلوچستان اور سندھ میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچاہی جس سے بہت بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات ہوئے۔