غزہ میں اسرائیلی جارحیت، جنگ دیگرخطے میں پھیلنے کاخدشہ!

| وقتِ اشاعت :  


غزہ میں اسرائیلی جارحیت اپنی انتہاء کو پہنچ چکی ہے متواتر حملے جاری ہیں جن میں نہتے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایاجارہا ہے، اسرائیل نے غزہ پر مکمل قبضہ کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے جس کا اظہار اسرائیلی حکام کررہے ہیں، غزہ پٹی کو خالی کرانے کے لئے اسرائیل پوری طاقت استعمال کررہا ہے بڑے ہتھیاروں سے حملے کئے جارہے ہیں،