عام انتخابات کی حتمی تاریخ، ملک سے بحرانات کے خاتمے کی امید

| وقتِ اشاعت :  


سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 90 روز میں عام انتخابات کرانے کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں وکیل الیکشن کمیشن سجیل سواتی نے عدالت میں بیان دیا کہ 30 نومبر تک حلقہ بندیاں مکمل ہو جائیں گی اور انتخابات 11 فروری کو کرائے جائیں گے۔ سپریم کورٹ کے الیکشن کیس کے حکم نامہ کے مطابق الیکشن کمیشن نے بتایا کہ حلقہ بندیوں کا عمل چل رہا ہے جوکہ 30 نومبر کو مکمل ہوگا پھر حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت 5 دسمبر کو ہوگی،حلقہ بندیوں کا عمل مکمل ہونے پر الیکشن شیڈول کا اعلان ہوگا۔