ملک میں بحرانات، عمران کی ضد، اسلام آباد میں کشیدگی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد ایک بار پھر دنگل بننے جارہا ہے سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ پہلے ان کی تیاری نہیں تھی مگر اب وہ مکمل تیاری کے ساتھ اسلام آباد آئینگے۔ دھمکی آمیز لہجے میں عمران خان نے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی جبکہ وزیراعظم کے خلاف سخت رویہ اپنایا ہے۔



بلوچستان : سب کچھ سیلاب میں بہہ گیا،حکومتی اقدامات پرنظریں

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان میں لوگوں کی اکثریت کا ذریعہ معاش کا انحصار زراعت پرہے مگر زمینداروں کو بہت ساری مشکلات اول روز سے درپیش ہیں ،پانی نہ ہونے کی وجہ سے زراعت کا شعبہ پہلے سے ہی متاثر تھا مگر حالیہ سیلاب نے زمینداروں کو بری طرح متاثر کردیا ہے کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں، زمینیں زیرآب آگئیں ،مال مویشی مرگئے ہیں جوکسان کل تک بہترین زندگی گزار رہے تھے اب ان کو کھانے کے لالے پڑ گئے ہیں ،ان کی نظریں امداد پر ہیں کہ انہیں کسی طرح مالی مدد ملے تاکہ دوبارہ وہ اپنی زمینوں کو آباد کرکے کاشتکاری کرسکیں۔ اس وقت ہنگامی بنیادوں پر اس حوالے سے کام کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ نقصانات بہت زیادہ ہوئے ہیں زمینداروں کے علاوہ دیگر طبقات کے کاروبار بھی تباہ ہوگئے ہیں، مال وجان کا بڑا نقصان ہوا ہے جان کا ازالہ تو نہیں ہوسکتا مگر مالی نقصانات کوپورا کرنے کے لیے اقدامات اٹھاکر زخموں پر مرہم رکھا جاسکتا ہے۔



لاپتہ افراد کا مسئلہ کب حل ہوگا؟اہل خانہ پیاروں کی بازیابی کے منتظر

| وقتِ اشاعت :  


ملک میں لاپتہ افراد کا مسئلہ گزشتہ دو دہائیوں سے چل رہا ہے اور یہ اپنی جگہ ابھی تک موجود ہے ، بلوچستان لاپتہ افراد کے حوالے سے سب سے زیادہ متاثر ہے اور سب سے زیادہ مسنگ پرسنز بھی بلوچستان کے ہیں جبکہ لاشیں بھی بلوچستان سے زیادہ برآمد ہوئی ہیں۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے حکومتوں نے متعدد بار یقین دہانی کرائی مگر اس کے باوجود بھی قابل ذکر تعداد میں لاپتہ افراد بازیاب نہیں ہوئے بلکہ بہت ہی کم افراد بازیاب ہوکر گھر پہنچے۔ اس حساس نوعیت کے معاملے کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنے کی ضرورت ہے۔ لاپتہ افراد کے اہل خانہ کی جانب سے عرصہ دراز سے احتجاج کیاجارہا ہے کیمپ قائم ہے بچے جوان ہوگئے مگر والد گھر واپس نہیں آسکا، بہنیں مائیں، بھائی سب اپنے پیاروں کی راہ تھک رہے ہیں کہ کب ان کا پیارا بازیاب ہوکر گھر لوٹ آئے گا اور آنگن میں خوشیاں آئینگی۔امید اور دلاسہ سے آگے بڑھ کر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے اور اس کیس کو مستقل بنیادوں پر دیکھنا چاہئے ،سرسری بیانات اور تسلی سے یہ معاملہ حل نہیں ہوگا کیونکہ ماضی ہمارے سامنے ہے کہ محض بیانات تک گمشدگی کے مسئلے کو حل کرنے کی یقین دہانیاں کرائی گئیں مگر چند ماہ بعد مسئلہ سرد خانے کی نذر ہوگیا۔



سیلاب متاثرین کی مشکلات، وبائی امراض جان لیواثابت ہونے لگیں

| وقتِ اشاعت :  


سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں کمی آنے کے بجائے روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، متاثرین وبائی امراض میں جکڑتے جا رہے ہیں اور اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کا بھی سامنا ہے۔بلوچستان کے ضلع نصیرآباد کے سیلاب متاثرین گیسٹرو اور ملیریا سمیت مختلف وبائی امراض کا شکار ہو رہے… Read more »



بلوچستان میں تعلیم کی صورتحال، اساتذہ کا کردار

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان میں نچلی سطح پر تعلیمی اداروں کی زبوں حالی، اساتذہ کی غیرحاضری بہت بڑا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے لاکھوں بچے اسکولوں سے باہر ہیں یہ مسئلہ کئی عرصہ سے چل رہا ہے حالانکہ گزشتہ تین حکومتوں کے دوران بجٹ میں سب سے زیادہ رقم تعلیم کے لیے مختص کی جاتی رہی اور… Read more »



قدرتی آفات، پاکستان خطرناک ممالک کی فہرست میں

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان قدرتی آفات کے حوالے سے دنیا کے خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔ زلزلہ، سیلاب جیسی صورتحال کے دوران بڑے پیمانے پر تباہ کاریاں ماضی میں بھی ریکارڈ کا حصہ ہیں کہ کس طرح سے شہرکے شہرصفحہ ہستی سے مٹ گئے، جانی ومالی نقصانات ہوئے انسانی بحران جیسی صورتحال پیدا ہوئی اور اب بھی اسی طرح کے مناظر ملک میں دیکھے جارہے ہیں خاص کر بلوچستان اور سندھ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں متاثرین کی مشکلات بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں سب کچھ ان کا چھن جانے کے بعد اب وبائی امراض ان کے لیے وبال جان بن گئے ہیں۔



عمران خان کا مقصد صرف اقتدار کاحصول

| وقتِ اشاعت :  


ملک میں اس وقت آرمی چیف کی تعیناتی پر زیادہ بحث ہورہی ہے جب سے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے ایک جلسے کے دوران یہ بتایا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری اپنی پسند کا آرمی چیف لانا چاہتے ہیں جو ان کی چوری پر پردہ ڈال سکے، یہ کسی محب وطن آرمی چیف کی تعیناتی نہیں چاہتے کیونکہ اگر کوئی محب وطن اور ایماندار آرمی چیف آئے گا تووہ انہیں نہیں چھوڑے گا۔



سیاسی عدم استحکام،اپوزیشن کاغیرمناسب رویہ،بحرانات اورچیلنجز

| وقتِ اشاعت :  


ملک میں سیاسی ومعاشی استحکام کے حوالے سے حکومت واپوزیشن دونوں باتیں کررہی ہیں مگر اس میںپیشرفت ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ہے بلکہ حالات مزید گھمبیر ہی دکھائی دے رہے ہیں اگریہ کہاجائے کہ اس وقت ڈویژن بنتے جارہے ہیں تقسیم درتقسیم کا ایک نہ رکنے والا شروع ہوگیا ہے جو ملک کو بہت بڑے مسائل میں دھکیل رہا ہے جو آگے چلکر بڑے بحران کا باعث بن سکتا ہے واضح رہے کہ اس وقت سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے اداروں کو بھی متنازعہ بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں سیاسی نابلدی اور اپنی اَنا پرستی اقتدار کی ہوس پر پورے ملک کو داؤ پر لگایاجارہا ہے اس میں پی ٹی آئی خاص کر بہت زیادہ سرگرم دکھائی دے رہی ہے جس کی ایک مثال تو شہباز گل ہیں مگر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان عسکری،عدلیہ، انتظامیہ کسی بھی کوانہوں نے نہیں بخشا سب کو نشانے پر لیے ہوئے ہیں۔



آٹامہنگا،غریب عوام نوالے کو ترسنے لگے، بے حسی کی انتہاء

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ ،کراچی، لاہور اسلام آباد سمیت ملک بھر میںآٹا مہنگا ہونے کے ساتھ روٹی کی قیمت بھی دگنی ہوگئی ہے۔ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے مشکلات بڑھنے لگیں،اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت بڑھ تو چکی ہے اس کے ساتھ مل مالکان نے بھی آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ملک میں آٹے کی قیمت 130روپے کلو تک پہنچ گئی۔ کراچی میں آٹا ملک میں سب سے مہنگا ہے۔ ایک کلو کی قیمت125سے130 روپے ہے۔لاہور میں110 روپے سے 116 روپے میں ایک کلو آٹا مل رہا ہے۔ اسلام آباد میں چکی کا آٹا125 روپے میں فروخت ہونے لگا۔کوئٹہ میں آٹے کی قیمت120روپے کلو ہوگئی۔ گوجرانوالہ میں چکی کا آٹا 130 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔