کراچی کوئٹہ شاہراہ کو دو رویہ کی جائے، ارکان بلوچستان اسمبلی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : اراکین اسمبلی نے قومی شاہراؤں پر ہونے والے ٹریفک حادثات میں انسانی جانوں کے ضیائع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دورویہ سڑکیں نہ ہونے سے ٹریفک حادثات رونماہورئے ہیں صوبے کی تمام شاہرائیں غیر محفوظ ہیں ۔ 



لورالائی مسلح افرادکی فائرنگ سے ایف سی کے دو اہلکار شہید ، ایک زخمی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع لورالائی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں دو ایف سی اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ہفتہ کودوپہر لورالائی کے علاقے ڑوب روڈ پر مجید پلازہ کے قریب اس وقت پیش آیا جب سادہ کپڑوں میں ملبوس فرنٹیئر کور بلوچستان کے دو اہلکار خریداری کی غرض سے پیدل بازار کی طرف جارہے تھے۔اس دوران نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے دونوں اہلکار موقع پر ہی شہید جبکہ ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔ 



بلوچستان کے وسائل صوبے سے باہر خرچ ہورہے ہیں ، کرپشن پسماندگی کی وجہ ہے ، سراج الحق

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سنیٹر سراج الحق نے کہا کہ بلوچستان کا جغرافیہ بڑاہے مسائل بھی بھی بڑے ہیں اور جو حکومت پر فائز ہیں ان کی ذمہ داری بھی بہت بڑی ہیں انہیں مخلوق اور خالق کے سامنے جوابدہی کا احساس کرنا چاہیے ۔حکمرانوں کو بلوچستان کے سلگتے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے مخلصانہ اور فوری ایکشن لینا چاہیے ۔



’پاسدارانِ انقلاب پر خودکش حملہ کرنے والوں کی پاکستان پشت پناہی کرتا ہے‘: میجر جنرل محمد علی جعفری

| وقتِ اشاعت :  


ایران میں پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر نے الزام لگایا ہے کہ حال ہی میں ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں ہونے والے ایک خودکش حملے کے ذمہ داران کی پاکستان کی سکیورٹی فورسز پشت پناہی کرتی ہیں۔