کوئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجارکے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمران بلیدی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ محکمہ صحت بلوچستان میں تسلسل کے ساتھ میرٹ کی پامالی کی جاری ہے جو ایک قابل مذمت عمل ہے سینئر ڈاکٹروں کی جگہ کمیشن لے کر جونئیر ڈاکٹر وں کو پوسٹنگ دی جا رہی ہے کمیشن کا بازار گرم ہے ۔
لاہور: سانحہ ساہیوال میں بچ جانے والے عینی شاہد 8 سالہ عمیر خلیل نے جے آئی ٹی کو تحریری بیان جمع کرادیا جس میں انتہائی دردناک انکشافات ہوئے ہیں، بیٹے نے بتایا کہ پولیس والوں نے پہلے فون پر کسی سے بات کی پھر فائرنگ کی اس دوران پاپا اور ماما نے ہمیں چھپالیا تھا۔
کوئٹہ: چیف آف سراوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور رکن بلوچستان اسمبلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے جمعرات کے روزپولیس تشدد سے شہید ہونے والے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماء پروفیسر ابراہیم ارمان لونی کی رہائش گاہ واقعہ قلعہ سیف اللہ جاکر انکی ہمشیرہ وڑانگہ لونی، شہید کے والداور بھائی سمیت خاندان کے دیگر افراد سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے پروفیسر ابراہیم ارمان لونی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر دیگر سیاسی و قبائلی معتبرین بھی انکے ہمراہ تھے ۔
کوئٹہ: صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے کہا ہے کہ میڈیکل سٹوڈنٹس یوسف پرکانی کی خود کشی کی وجوہات جاننے کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے جو تین روز میں رپورٹ پیش کریگی۔ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔
کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے بولان میڈیکل کالج تھرڈایئرکے طالب علم یوسف پرکانی کے ناگہا نی وفات پر اظہار افسوس کے ساتھ ساتھ تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں تعلیمی اداروں میں انتظامیہ اور استادوں کی منفی رویوں کی وجہ سے طالب علموں ذہنی کوفت اور پریشانی کا شکار ہیں ۔
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے 9فروری ”پلانٹ فار پاکستان ڈے ”کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہاہے کہ بلو چستان جوکہ ملک کے تقریباً نصف حصہ پر مشتمل ہے کو گزشتہ ایک عشرے سے موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے شدید خطرات کا سامنا ہے جس کے باعث صوبہ خشک سالی سے دوچار ہے زیر زمین پانی کی سطح مسلسل گررہی ہے ۔
کوئٹہ : ترجمان و مشیر وزیر اعلیٰ بلوچستان محترمہ بشریٰ رند نے کیو ڈی اے گورننگ باڈی کی چیئرپرسن کا چارج سمبھالنے کے بعد تمام آفیسران سے ملاقات کی اور کیو ڈی اے کی تمام اسکیموں اور عملے کے حوالے سے بریفنگ لی محترمہ بشریٰ رند نے حاضری رجسڑبھی چیک کیا اور غیر حاضر عملے کے خلاف قانونی کاروائی کا بھی حکم دیا ۔