سرکاری اوقات میں ڈاکٹروں کی پرائیویٹ پریکٹس پر پابندی عائد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : حکو مت بلوچستان نے سرکاری اوقات کار میں داکٹروں کی پرائیویٹ پریکٹس پر پابندی عائد کردی ، سیکر ٹری صحت بلوچستان عصمت اللہ کا کڑ کے جاری کر دہ ایک حکم نا مے کے مطابق محکمے کو شکایات موصول ہوئیں کہ سرکاری ڈیوٹی پر تعینات ڈاکٹر صبح کے وقت سرکاری کے بجائے پرائیویٹ ہسپتا لوں میں خدمات سر انجا م دے رہے ہیں ۔



ڈیرہ مراد،الیکشن کمیشن نصیرآباد کے زیر اہتمام آگاہی مہم ریلی کا انعقاد

| وقتِ اشاعت :  


ڈیرہ مراد جمالی: الیکشن کمیشن ڈویژنل ہیڈ کوارٹرنصیرآبادکے زیر اہتمام انتخابی فہرستوں میں ناموں کے اندراج ووٹ کی افادیت اہمیت کے سلسلے میں آگاہی مہم کے سلسلے میں الیکشن آفیس سے الیکشن آفیسر گزین خان بلوچ کی قیادت میں شعوری آگاہی مہم ریلی نکالی گئی ریلی میں سیاسی سماجی شخصیات سول سوسائٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔



دہشت گرد اب بھی پاکستان میں فنڈز جمع کرنے میں مصروف: امریکا

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن: امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے پاکستان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت پاکستان نے ملک میں دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے فنڈز جمع کرنے کے خلاف مناسب اقدامات نہیں کیے تو اسے خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔



اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطین نے یومِ غضب کا اعلان کردیا

| وقتِ اشاعت :  


مقبوضہ یروشلم: مسلمانوں کے قبلہ اوّل اور مقبوضہ بیت المقدس میں مسلسل بڑھتے ہوئے اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطین نے احتجاج کے طور پر یومِ غضب کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد سے پورا مغربی کنارہ کشیدگی کی زد میں ہے۔



او جی ڈی سی ایل پاکستان کا خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی کے طلبا ء کو اسکالر شپ دینے کااعلان

| وقتِ اشاعت :  


خضدار: او جی ڈی سی ایل پاکستان نے بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کے طلباء کو اسکالر شپ دینے کااعلان کردیاہے، او جی ڈی سی ایل ایچ ای سی کے ذریعے یہ اسکالر شپ ملک بھر کے نویو یونیورسٹیز کو دے رہی ہے، جن میں خضدار جامعہ کو بھی شامل کرلیاگیاہ ے، غریب طلباء کو بے حد فائدہ پہنچے گا اور ان کی تعلیمی ضروریات پوری ہونگی۔



شعبہ صحت کی بہتری کیلئے پی پی ایچ آئی کا کردار قابل تحسین ہے، سیکرٹری صحت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سیکریٹری صحت عصمت اللہ کاکڑ نے کہا ہے کہ پی پی ایچ آئی بلوچستان کا ایک اہم کردار ہے بلوچستان میں صحت کے شعبے کی بہتری کے لئے پی پی ایچ آئی کو مزید کام کرنے کی ضرورت ہے جبکہ طبی سہولیات کے حوالے سے پی پی ایچ آئی احسن طریقے سے خدمات سرانجام دے رہی ہے۔