
کوئٹہ (آن لائن ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کسی بھی صورت میں بلوچستان کو سیاسی یتیم خانہ بننے نہیں دے گی کسی بھی ملک کے آئین میں ایک بات کی گنجائش نہیں کہ مہاجرین کو اس ملک کی شہریت ، پاسپورٹ اور دیگر سرکاری دستاویزات فراہم کی جائیں چالیس لاکھ افغان مہاجرین کو کسی بھی صورت میں مزید برداشت نہیں کیا جائے گا