کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر رحمت صالح بلوچ نے سیکرٹریٹ آفیسرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں اسٹار پینل کی کامیابی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے نومنتخب صدر امیر حمزہ اور پوری کابینہ کو مبارکباد پیش کی ہے
کوئٹہ : بلوچستان ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کامران خان ملاخیل اور جسٹس ایوب خان ترین پر مشتمل بینچ نے گیس کیس کی سماعت کی، معزز عدالت میں اوگرا کے چیرمین اور گیس حکام کے اعلی حکام پیش ہوئے ،
کوئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان ولی داد میانی نے اپنے جاری کردہ بیان میں صوبہ بھر باالخصوص کوئٹہ شہر کی صورتِ حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی خدشات کے نام پر صوبائی دارالحکومت اور بین الصوبائی شاہراہوں کو بند کرنا اور صوبہ بھر میں انٹرنیٹ کی سہولت معطل کرنا نہ صرف عوام کے لئے شدید مشکلات کا باعث ہے
کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور سابق رکن اسمبلی ملک نصیر احمد شاہوانی نے سریاب، مشرقی بائی پاس اور مغربی بائی پاس اورگرد و نواح میں گیس و بجلی کی بدترین صورتحال پر سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سریاب وگردونواح میں گزشتہ ایک ہفتے سے گیس مکمل غائب ہے اور جو کبھی کبھار آ بھی جاتی ہے اس کا پریشر نہ ہونے کے برابر ہے۔
کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد ، مولانا محب اللہ ، مولانا محمد ایوب، مولانا محمد سلیمان ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حاجی بشیر احمد کاکڑ ، حاجی رحمت اللہ کاکڑ ، سید حاجی عبد الواحد آغا ، حافظ مسعود احمد،حاجی ولی محمد بڑیچ ،سیکرٹری مالیات حاجی صالح محمد ، مفتی رضا خان ،رحیم الدین ایڈووکیٹ ، مولانا محمد عارف شمشیر،سالار مولوی علی جان مولوی سعد اللہ آغا اور دیگر ذمہ داران نے کوئٹہ شہر اور گرد و نواح میں انٹرنیٹ سروس کی بارہا بندش پر شدید تشویش اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی کے نام پر عوام کو بنیادی سہولت سے محروم کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔
اسلام آباد: کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز(سی پی این ای) کی اسلام آبادراولپنڈی کمیٹی نے اپنے اجلاس میں ملک میں آزادی صحافت اور حقِ اظہارِ رائے کی مجموعی صورتِ حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کمیٹی نے خصوصا پیکا ایکٹ کے منفی اثرات، اظہارِ رائے پر قدغنوں اور پرنٹ میڈیا کو درپیش بڑھتی پابندیوں کی سخت مذمت کی۔