سرفراز بگٹی کی ہدایت پر مارخوروں کو پانی کی فراہمی کا عمل جاری ہے، کنزرویٹر وائلڈ لائف

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیرراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی وزیر جنگلات و جنگلی حیات سردار مسعود خان لونی اور سیکریٹری جنگلات و جنگلی حیات عبد الفتاح بھنگر کی خصوصی ہدایات اور براہِ راست نگرانی میں تکاتو نیشنل پارک میں مارخور اور دیگر جنگلی جانوروں کے لیے ہنگامی پانی فراہمی کا عمل جاری ہے۔



مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر سیاسی جماعتوں کی خاموشی باعث حیرت ہے ،لشکری رئیسانی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سینئر سیاستدان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کی اسمبلی سے دوبارہ منظوری میں ایوان اور ایوان سے باہر کی اپوزیشن جماعتوں کی خاموشی باعث تشویش ہے ،



سیاستدانوں نے آئین کو کھیل تماشہ اور بازیچہ اطفال بنا دیا،حافظ حمداللہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما اور سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے ستائیسویں آئینی ترمیم پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل کہا جاتا تھا کہ سپریم کورٹ میں آئینی بینچ کی تشکیل عدلیہ کے مفاد میں ہے، آج کہا جارہا ہے کہ آئینی عدالت مفاد میں ہے، کیا یہ آئین سے مذاق نہیں؟



مقامی تاجروں کیلئے خصوصی تربیتی پروگرام ترتیب دینگے، آر ڈی ایم سی

| وقتِ اشاعت :  


نوکنڈی: ریکوڈک مائننگ کمپنی (آر ڈی ایم سی) اور نوکنڈی ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے درمیان مقامی کاروباری سرگرمیوں کے فروغ، تربیتی پروگراموں کے انعقاد اور خطے کے تاجروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔



27ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کریں گے، نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ستائیسویں آئینی ترمیم کا مسودہ سینٹ آف پاکستان میں پیش ہونے اور منظر عام پر آنے کے بعد نیشنل پارٹی نے اپنے قانونی ماہرین سے مشاورت اور اس پر پارٹی کے ذمہ دار فورمز پر تفصیلی غور و خوض کیا۔



بلوچستان کوپسماندہ رکھ کربارڈرز بندکئے گئے ہیں ہدایت الرحمن بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کونوگوایریا،پسماندہ رکھ کربارڈرزبھی بندکئے گئے ہیں تجارت،روزگارکے مواقع نہیں ہونے کے برابرہیں جگرگوشے لاپتہ، حکومتی رٹ ختم، بدعنوانی بدامنی کادوردورہ ہیں عوام جماعت اسلامی کاساتھ دیکرنامیدی،بدحالی،بے روزگاری کاخاتمہ کرکے امن ،ترقی وخوشحالی کی راہ ہموار کریں۔



27ویں آئینی ترمیم میں بلوچستان اسمبلی کی نشستوں میں اضافے کی ترمیم شامل ہے ، حمایت کریں گے، کہدہ بابر

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلو چستان عوامی پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق سینیٹر کہدہ بابر نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے 2020 میں سینیٹ سے منظور شدہ بل کی طرز پر 27ویں آئینی ترمیم میں یہی مطالبہ کیا ہے