ڈھاڈر شہر میں سوئی گیس سپلائی پائپ لائن میں بارشوں کا پانی داخل ہونے سے گیس کی سپلائی بند

| وقتِ اشاعت :  


بولان:ڈھاڈر شہر میں سوئی گیس سپلائی پائپ لائن میں بارشوں کا پانی داخل ہونے سے گیس کی سپلائی بند ڈپٹی کمشنر کچھی کا نوٹس مین پائپ لائن سے بارشوں کے پانی کے اخراج کیلئے ماتحت انتظامی آفیسران کو احکامات جاری مرمتی کام تکمیل کے آخری مراحل میں جلد گیس سپلائی بحال ہوگی سوئی گیس حکام



پاکستان میں غربت کی شر ح مزید بڑھ گئی ،ورلڈ بنک

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد :ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں مزید1.3کروڑ لوگ غربت کا شکار اور غربت 7فیصد سے زائد بڑھ گئی ہے،2024 کے دوران پاکستان میں غربت کی شرح25.3 فیصد رہی،عالمی بینک کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق 2023 کے دوران بد ترین سیلاب نے انفرا اسٹرکچر کو تباہ کر دیا جس سے زرعی پیداوار میں کمی، ریکارڈ مہنگائی اور معاشی بحران کیساتھ غربت میں ایک بار پھر بڑھ گئی۔رپورٹ میں یہ بھی بتایاگیا ہے کہ 2019 میں کورونا ختم ہونے کے بعد جس طرح شرح غربت میں بتدریج کمی آئی۔



جمعیت نے مدارس کی خودمختاری ومزہبی آزادی کو بر قرار رکھا ہے ، جمعیت بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


لورالائی:جمعیت علما ء اسلام بلوچستان کے امیرو سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ اس پر فتن دور میں بحیثیت ایک مسلمان اور عالم کے ہمیں مایوسی کے بجائے عملی میدان میں اتر کر مسلمانوں کی رہنمائی کرنی ہے جو کام جمعیت علماء اسلام عالمی سامراجی قوتوں کے مدقابل ایک منظم جماعت میں بحیثیت ایک متحدہ قوت کے کر رہی ہے اس میں اپنے حصے کا کام کرتے جانا ہے جو ہمیں اتحاد، اخلاص، قربانی اور عمل کے زریعے ثابت کرنا ہیں۔ اگر ہم کلمہ کی بنیاد پر متحد ہو جائیں تو دشمن کو شکست دینا ممکن ہے تاریخ گواہ ہے کہ حق ہمیشہ غالب آتا ہے بشرطیکہ اہل حق قربانی اور جدوجہد کے جذبے سے سرشار ہوں۔یہ بات انہوں نے مدرسہ ناصر العلوم لورالائی کے سالانہ دستار فضلیت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔



زمیندارایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام بلوچستان اسمبلی کیا سا منے احتجاج دھرنا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: زمیندار ایکشن کمیٹی نے اپنے مطالبات کے حق میں بلو چستان اسمبلی کے باہر احتجاجی دھر نا دے دیا زمیندار ایکشن کمیٹی کی قیادت میں بلوچستان کے زمینداروں نے زرعی انکم ٹیکس میں اضافے اور سولرائیزیشن کی رقوم کی ادائیگی میں تاخیر کیخلاف بلو چستان اسمبلی کے باہر احتجاجی دھر نا دیا ،



بلوچستان کابینہ پالیسی گائیڈ لائن فار ٹریڈنگ ان کاربن مارکیٹس کی منظور ی ،چاروں صوبوں کی نمائندگی ہوگی ،شاہد رند

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سر فراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کا بینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں ،صوبائی کابینہ نے پالیسی گائیڈ لائن فار ٹریڈنگ ان کاربن مارکیٹس ،بلوچستان فاونڈیشنل لرننگ پالیسی اورصوبے کے دور دراز علاقوں کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کی منظوری دے دی ہے ۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو وزیر اعلیٰ سیکر ٹریٹ میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا کہ بلو چستان کابینہ کے اجلاس میں بلوچستان واٹر ریسورسز ڈویلپمنٹ سیکٹر پروگرام کے لئے فنڈز کے اجراء کی منظوری دے دی گئی ورلڈ بینک کے سوفٹ لون کے تحت پروگرام پر عمل درآمد کیا جائے گامنصوبے سے زرعی پانی کے درست استعمال اور واٹر مینجمنٹ کو یقینی بنایا جائے گا بلوچستان کابینہ نے پالیسی گائیڈ لائن فار ٹریڈنگ ان کاربن مارکیٹس کی منظوری بھی دی گائیڈ لائن کے تحت وفاقی سطح پر کاربن مارکیٹ ورکنگ گروپ بنے گا ورکنگ گروپ میں چاروں صوبوں کی نمائندگی ہوگی بلوچستان سمیت چاروں صوبوں کی باہمی مشاورت سے کاربن مارکیٹ سے متعلق پالیسی بنے گی ، ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے ریڈیو پاکستان سریاب روڑ کوئٹہ کی اراضی پر کرکٹ اکیڈمی کی تعمیر کا منصوبہ بنایا بارہا کوششوں کے باوجود ریڈیو پاکستان یہ اراضی دینے کے لئے راضی نہیں ہوا ریڈیو پاکستان بھی ریاست کا ایک ادارہ ہے صوبائی حکومت کسی تنازعہ میں پڑنا نہیں چاہتی کرکٹ اکیڈمی کو مناسب متبادل جگہ پر تعمیر کا فیصلہ کیا ہے بلوچستان کابینہ نے صوبے کے دور دراز علاقوں کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے منصوبے کی منظوری دی ،اسکولوں میں بنیادی سہولیات اور معیار تعلیم کی بہتری کیلئے ورلڈ بنک کے تعاون سے منصوبہ شروع کیا جائے گا۔



پشین سے غیرقانونی شکار میں ملوث 3 ملزم گرفتار، مردہ مارخور برآمد

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے بوستان میں لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے مار خور کے غیر قانونی شکار میں ملوث 3 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، ملزمان کے قبضے سے مردہ مار خور بھی برآمد ہوا ہے۔



بلو چستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: محکمہ موسمیات نے سال 2025کے پہلے ہفتے کے دوران بلو چستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی۔منگل کو محکمہ موسمیات کے مطابق 1جنوری سے4جنوری 2025 کے دوران کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبد اللہ، چاغی، قلات، خضدار، ہرنائی، ژوب اور موسیٰ خیل میں وقفے وقفے سے تیز ہراہوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔



بلوچستان ہائیکورٹ کی محکمہ صحت کےڈیوٹی سے انکارکرنیوالےاہلکاروں کےکیخلاف کارروائی کی ہدایت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:جسٹس محمد کامران خان ملاخیل پر مشتمل عدالت عالیہ بلوچستان کے ڈویژنل بینچ نے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مطالبات، ہڑتال اور دھرنا سے متعلق دائر آئینی و توہین عدالت درخواستوں کی سماعت کی۔سماعت کے دوران جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کو حکم دیا کہ محکمہ کے کسی اہلکار کو یا تو اس کی ڈیوٹی سے انکار کرنے، کسی ہڑتال کی کال دینے یا اس معاملے میں کسی جلوس اور دھرنے کا اعلان کرنے کے لیے آزاد نہیں چھوڑا جائے۔