سوراب ، کیسکو کے خلاف گدر کے عوام سراپا احتجاج

| وقتِ اشاعت :  


سوراب:کیسکو سوراب کے خلاف گدر کے عوام سراپا احتجاج،سی پیک روٹ بند،ٹریفک کی لمبی قطار لگ گئی،واپڈا ہائیڈرو یونین اور تحصیلدار سوراب کا مظاہرین سے مذاکرات،48 گھنٹوں میں ہمیں 4 گھنٹے بجلی فراہم کی جا رہی ہے



حالیہ انتخابات نے تو جمہوریت ، سیاست اورسیاستدانوں کا جنازہ نکال دیا ہے ،حافظ حمد اللہ

| وقتِ اشاعت :  


کو ئٹہ:جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما و سابق سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ حالیہ انتخابات نے تو جمہوریت ، سیاست اورسیاستدانوں کا جنازہ نکال دیا ہے



پیپلز پارٹی بلوچستان میں 17نشستوں کیساتھ بڑی جما عت بن گئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان میں مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے بعد پارٹی پوزیشن واضح ہوگئی۔الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی 17 نشستوں کے ساتھ اکثریتی جماعت بن گئی جبکہ مسلم لیگ (ن) کو 16 اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کو 12 نشستیں ملی گئیں۔



نواب محمدا سلم خان رئیسانی کی زیر صدارت جمعیت کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع، چیف آف سراوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمدا سلم خان رئیسانی کی زیر صدارت سروان ہاوس اسلام آباد میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، 8 فروری کے بعد بلوچستان میں پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال پر غور، آئندہ کی سیاسی حکمت عملی سے متعلق امور کا جائزہ لیا… Read more »



صوبے کی احساس محرومیوں کا ازالہ پی پی نے اپنے ہر دورحکومت میں کیا ہے،مینا مجید

| وقتِ اشاعت :  


بولان:صوبے کی احساس محرومیوں کا ازالہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے ہر دورحکومت میں کیا ہے بلوچستان کی خوشحالی پی پی پی کی ترجیحات رہی ہیں چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری بلوچستان کو خصوصی اہمیت دے رہے ہیں



کوئٹہ میں انتخابی نتائج کیخلاف 4 جماعتی اتحاد کا 17ویں روز بھی احتجاج

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں الیکشن میں انتخابی نتائج کے خلاف 4 جماعتی اتحاد کی جانب سے 17ویں دن بھی احتجاج جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم ڈی آر او آفس کے سامنے سیاسی جماعتوں کے دھرنے کا آج 17واں روز ہے۔پشتونخواہ میپ ، بی این پی ، نیشنل پارٹی اور ایچ ڈی پی کی جانب سے ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا دیا جا رہا ہے۔نئے احتجاجی شیڈول کے مطابق کوئٹہ اور مستونگ میں احتجاجی جلسے بھی ہوں گے۔پشین میں حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف 4 اتحادی جماعتوں کے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان میں عدالت ، انصاف اور قانون نہیں ہے ، تمام مسائل کا حل گول میز کانفرنس میں ہے



بی ایس او کا مرکزی کونسل سیشن 2 سے 4 مارچ کو منعقد کرنے کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین چنگیز بلوچ، جیئند بلوچ، نصیر بلوچ نے کہا ہے کہ تنظیم کا مرکزی کونسل سیشن 2 سے 4 مارچ کو منعقد ہوگا جو قومی تحریک میں موثر کردار ادا کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں اپنے دیگر ساتھیوں ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی دہائیوں سے بلوچ عوام نو آبادیاتی اور استحصالی پالیسیوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں