|

وقتِ اشاعت :   February 24 – 2024

تربت:زمیندار ایکشن کمیٹی دشت نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کیچ زمینداروں کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہیں۔ زمینداروں کے آلات چوری ہورہے ہیں

سولروں کو توڈ کر ٹیوب ویل کو ناکارہ بنایا گیا زمینداروں کو کروڈوں روپے کا نقصان ہوا کہی روز گزنے کے باوجود پھر بھی انتظامیہ جراہم پیشہ افراد کو گرفتار نہ کرسکا۔ زمیندار ایکشن کمیٹی نے دشت کھڈان میں سولر توڈنے کے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوے کہا عدالت حکومت ضلعی انتظامیہ جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے کے بجاے انہیں تحفظ فراہم کیاجارہا ہے

جو زمینداروں کے ساتھ ظلم کی انتہا ہے۔ زمیندار ایکشن کمیٹی دشت نے عدالت ضلعی انتظامیہ سے پرزور اپیل کی ہے کہ دشت کھڈان سولرتوڈنے کے واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سزا دیکر زمیندار کے نقصان کا ازالہ کیا جاے زمیندار کو انصاف فراہم کیا جائے۔