گوادر ،ماہیگیروں کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ مسائل کے حل کا مطالبہ

| وقتِ اشاعت :  


گوادر: پاکستان کی معاشیت اور جغرافیا کو سنبھالا دینے والے شہر کے 80فیصد ماہیگیر کسمپرسی کا شکار ہیں۔ہمیں روزگار،تعلیم،پانی اور بجلی سے محروم رکھا گیا ہے ۔منتخب نمائندوں نے لاوارث چھوڑ رکھا ہے ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان اور سابق ڈپٹی کمشنر گوادر ماہیگیروں کو کالونی اور پلاٹ دینے کا وعدہ پورا کریں۔



بلوچستان میں 2لاکھ افغان مہاجرین موجود ہیں رجسٹریشن کا عمل جاری ہے ،مسعود خان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کمشنر افغان ریفو جیز بر یگیڈ ئر ریٹا ئر مسعود خان کہا ہے کہ اس وقت افغان مہا جرین کی رجسٹریشن ایک اہم مسئلہ ہے ۔ پاکستان بھر میں 23 رجسٹریشن سنیٹرز تشکیل دئے گئے ہیں ۔پانچ سینٹر ز بلو چستان میں بنائے گئے ہیں ۔تاکہ افغان مہاجرین جو کہ غیر قانونی طورپر مقیم ہیں ان کو رجسٹرڈ کیا جا ئے ۔



خواتین آجرین کیلئے ای فنانس اور کریڈٹ گارنٹی اسکیم متعارف کرا دی ہے،گور نر اسٹیٹ بنک

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : اسٹیٹ بنک کے گورنر طارق باجوہ نے کہا ہے کہ پسماندہ علاقوں میں خاتون آجرین کیلئے ای فنانس اور کریڈٹ گارنٹی اسکیم متعارف کرادی ہے ۔ یہ بات انہوں نے یہاں پسماندہ علاقوں میں خواتین آجرین کے لئے ای فنانس اور کریڈٹ گارنٹی اسکیم کے اجراء کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب سے صوبائی اسمبلی کے اسپیکر راحیلہ حمید خان درانی نے بھی خطاب کیا۔



صوبائی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، لشکری رئیسانی

| وقتِ اشاعت :  


پشین : سابق سنیٹر نوابزادہ میر حاجی لشکری خان رئیسانی نے کہا کہ صوبائی حکومت کی کارکردگی سے نہ تو مطمئن اور نہ ہی خوش ہوں انسان مطمئن تب ہو تا ہے جب کام سو فیصد کے قریب صحیح سمت میں ہوپارہے ہو جبکہ خوشی اس وقت ہوتی ہے ۔



کوئٹہ اراضی بدعنوانی کیس گرفتار ملزمان کی ریمانڈ میں توسیع

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کنٹونمنٹ بورڈ کوئٹہ کیلئے اراضی کی خریداری میں پینتالیس کروڑ روپے کے مبینہ خورد برد کیس میں گرفتار پٹواری اور زمین فروخت کرنیوالے شخص کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی گئی۔ نیب کیس میں گرفتار تحصیلدار محمد جان ،قانونگو عبدالواحد ،پٹواری محمد الیاس اورزمین فروخت کرنیوالے سلام جان کواحتساب عدالت میں پیش کیا۔



یعقوب ناصر کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات ، آئندہ انتخابات میں ن لیگ ملک کی بڑی جماعت بن کر ابھر ے گی ،نواب زہری

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری سے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی قائمقام صدر سینیٹرسرداریعقوب خان ناصر نے جمعرات کے روزیہاں ملاقات کی۔



اب امریکی غلامی سے نجاب کاوقت آچکا ہے ، جے یو آئی بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: جمعیت علما ء اسلام کے صوبائی امیرمولانافیض محمد،مولاناعصمت اللہ،حافظ حسین احمد،مولاناصلاح الدین ایوبی،مولانامحمدحنیف،سیدمحمدفضل آغااورحافظ محمدیوسف نے کہاہے کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے امریکہ کا دورہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے تو یہ قوم کی امنگوں کی ترجمانی ہے، اب امریکی غلامی سے نجات حاصل کرلینی چاہیے تاکہ حقیقی آزادی کا تصور اجاگر کیا جاسکے۔



بلوچستان میں پانی کی ضرورت کے پیش منظر ڈیمز کی جلد تعمیر ضروری ہے ، چیئر مین واپڈا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین (ریٹائرڈ)نے کوئٹہ میں منعقد ہونے والے اجلاس کی صدارت کی اور صوبہ بلوچستان میں واپڈا کے منصوبوں کے بارے میں پیش رفت کا جائزہ لیا ۔



کرپشن کیس میں گرفتار بلوچستان پولیس کا سابق ڈی آئی جی اربوں روپے کے جائیداد کا مالک نکلا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کرپشن کیس میں گرفتار بلوچستان پولیس کا سابق ڈی آئی جی کروڑوں کی جائیداد کا مالک نکلا۔ ملزم نے ملک کے چھ بڑے شہروں میں قیمتی بنگلوں، پلاٹس اور فلیٹس کے علاوہ رشتہ داروں کے نام پر کروڑوں روپے کے نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹ اور 35 بینک اکاؤنٹس بھی بنا رکھے تھے۔