بلوچستان کے ساحل وسائل پر پہلا حق صوبے کے عوام کا ہے ،جمعیت

| وقتِ اشاعت :  


خضدار: جمعیت علماء اسلام پاکستان کے نائب امیر رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین ، جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر شیخ الحدیث مولانا فیض محمد نے کہا ہے کہ ملک میں عدم استحکام پیدا کرکے سی پیک سمیت ترقیاتی عمل کو بریک لگانے کی کوشش امریکہ بھارت سمیت ان تمام قوتوں کی سازش ہے جو پاکستان کے بنیادی دشمن ہیں جو لوگ پاکستان میں ملک دشمن ایجنڈے پر کام کررہے ہیں قوم ان کے عزائم سے واقف ہے ۔



پشتون قوم دہشتگرد نہیں دہشتگردی کا شکار ہے ،اے این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : عوا می نیشنل پا رٹی کے رہنما ؤں نے کہا ہے کہ جب تک قاضی فا ئز عیسیٰ کمیشن رپورٹ پر من و عن عمل در آمد نہیں کرا یا جا تا تب تک سا نحہ 8اگست میں شہید کئے جا نے والے وکلا ء کے ورثا ء کو مطمئن نہیں کیا جا سکتا ،پشتون قوم دہشت گر د نہیں بلکہ دہشت کا شکا ر ہے۔



شہداء آٹھ اگست کے مشن کو ہر صورت پائیہ تکمیل تک پہنچائیں گے ،وکلاء رہنماء

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان اور پنجاب کے سینئر وکلاء رہنماؤں نے کہا ہے کہ سانحہ8 اگست کے وکلاء کے مشن کو ہر صورت پائیہ تکمیل تک پہنچائیں گے کیونکہ شہداء کی وجہ سے پیدا ہونیوالا خلا مدتوں پورا نہیں ہو سکتا۔



یوم آزادی کی تیاریاں ،اہل بلوچستان نے آزادی کے نعرے کو مسترد کر دیا ،نواب زہری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے صوبہ بھر میں یوم آزادی کی تیاریوں اورتقریبات کے آغازپرمسرت کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ زندہ قومیں یوم آزادی اسی طرح ملی جوش وجذبے اورشان وشوکت سے مناتی ہیں ۔



بلوچ قوم کو سی پیک کے نام پر تاریخی دھوکہ دیاجارہا ہے، ڈاکٹر حئی

| وقتِ اشاعت :  


مستونگ : بلوچستان نیشنل موومنٹ کے مرکزی صدر ڈاکٹر حئی بلوچ ،مرکزی سیکرٹری جنرل میر اقبال زہری مرکزی سینئر نائب صدر میر سکندر ملازئی نے کہا کہ سی پیک اقتصادی راہداری اور گوادر پورٹ منصوبہ بلوچوں کی ترقی کیلئے نہیں بلکہ یہ ترقی اسلام آباد اور چین کے سرمایہ کاروں کیلئے ہیں اور ملک میں صرف حکمرانوں نے ہمیشہ اپنے ضرورت اور مفادات کے خاطر آئین میں ترامیم کی۔



موجودہ حکمرانوں نے بلوچستان کی پسماندگی اورمحرومی میں مزید اضافہ کر دیا ،بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ نام نہاد قوم پرستوں اور مشرف دور سے حکومتوں میں شامل مذہبی جماعتوں نے عوام کو انسانی بنیادی ضروریات سے محروم رکھا اور حقوق دینے میں مکمل طور پر ناکام رہے ۔



آرٹیکل 62 اور 63 پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے ،غفور حیدری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری وسینٹ کے ڈپٹی چیئرمین وسینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ملک کے تمام آئینی ادارے اپنے حدود میں رہ کر خدمات سر انجام دیں تو ملک کے اندرعدم استحکام ختم ہو سکتا ہے 62،63 کو صرف خوف کیلئے نہیں بلکہ جس مقاصد کیلئے بنایاگیا اس پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ۔



ملک خطرناک حالات کی جانب بڑھ رہا ہے، غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ،نواب جو گیزئی

| وقتِ اشاعت :  


لورالائی : پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر واسا پی ایچ ای نواب ایاز خان جوگیزئی نے کہا کہ دنیا ایک خوفناک جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے خصوصاً ہمارا خطہ کسی بھی نام سے عالمی قوتوں کے درمیان میدان جنگ بن سکتا ہے۔