ریونیو آفس کے تحصیلدار اور پٹواری سمیت 4 ملزمان کرپشن کیس میں گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان میں سرکاری اراضی کی خریدو فروخت کا نیا سیکنڈل سامنے آگیا۔ 3کروڑ کی زمین سرکار کو 48کروڑ روپے کی ظاہر کرکے 45کروڑ روپے کی بدعنوانی کرنیوالے تحصیلدار سمیت چار افراد کو نیب نے گرفتار کرلیا۔



پانا مہ فیصلہ درست یا غلط فیصلہ تاریخ کریگی سب کا بلا امتیاز احتساب کیا جائے ،بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ تاریخ خود عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا فیصلہ کرے گی احتساب کا عمل صاف شفاف ہونا ضروری ہے بلاامتیاز احتساب ہو کسی بھی ادارے کو مقدس گائے نہ سمجھا جائے ‘ جمہوری اداروں کے خلاف سازشوں پر اپنا سیاسی کردار ادا کرتے رہیں گے ۔



نوازشریف نے سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرکے ملک کو بحرانوں سے بچالیا،پشتونخوامیپ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب ملک داخلی اور خارجی بحرانوں سے دوچار ہے پاکستان مسلم لیگ اور ان کے سربراہ نواز شریف نے ملک اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے پر تحفظات کے باوجود تسلیم کرکے ملک کو مزید بحرانوں سے دوچار ہ ہونے سے بچالیا ہے ۔



شہداء آٹھ اگست کی یاد میں سیمینار کاانعقاد کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : سانحہ 8اگست 2016ء سول ہسپتال کوئٹہ میں شہید ہونے والے وکلاء کی یادمیں قومی ضمیر کو بیدار کرنے، شہداء کے مشن و خون سے وفاداری اور غم زدہ خاندانوں کے دکھ و درد بانٹنے کے لئے کوئٹہ کمیشن کے تناظر میں ’’بلوچستان کو دوبارہ امن کیسے دلایا جائے‘‘ کے عنوان سے قومی سیمینار شہید باز محمدکاکڑ فاؤنڈیشن اور سماجی ادارہ ان ریتھ کے اشتراک سے2اگست کوصبح 10 بجے بوائز سکاؤٹس ہال میں منعقد ہوگا ۔