12کروڑ کے ناجائز اثاثہ جات ، عدالت نے کیسکو اہلکار کو سزا سنا دی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ کی احتساب عدالت نے آمدنی سے زائد جائیداد بنانے پرکوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے سابق ڈویژنل اکاؤنٹنٹ کو گیارہ سال قید اور جرمانے کی سزا جبکہ ساتھی ملزم کو تین سال قید کی سزا اور تمام جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے کی سزا کا حکم سنادیا۔



پشتون قوم پرستوں نے در پردہ قوتوں کی ایماء پر قومی تحریک سے راہیں جدا کر لی ہیں،اصغر اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہاہے کہ موجودہ اور سابقہ برسراقتدار جماعتوں نے پشتونوں کے مسائل کو سنجیدہ بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش ہی نہیں کی نہ تو یہاں نظام مصطفے شریعت کیلئے کوئی آواز اٹھایا جاسکا اور نہ ہی قومی معاشی حقوق کے حصول کو ممکن بنا یا جاسکتا بلکہ درپردہ قوتوں کے رہنماء پر پشتون قومی تحریک سے راہیں جدا کرکے بددیانتی گزشتہ ساڑھے چار سالوں میں ان نکات کو غلطی سے بھی ذکر نہ کرسکے ہیں ۔



کچھی کینال فیز ٹو کی منسوخی لاکھوں افراد کے معاشی قتل کے مترادف ہے، سرداریارمحمد رند

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند نے کچھی کینال فیز ٹو کی منسوخی و التواء کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے وسائل کی پوشیدہ سودے بازیوں کے بعد حکمرانوں نے اب واضح طور پر بلوچستان کے اجتماعی مفادات کی سودہ بازی شروع کر دی ہے ہم نے روز اول سے حکمرانوں کی بلوچستان سے ظاہری ہمدردی کے اصل محرکات عوام پر آشکار کر دئیے تھے جو آج عملاً عوام کے سامنے ہیں ۔



جعلی ادویات کی خریدو فروخت ،مزید 7 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : ڈرگ کورٹ کوئٹہ کے چیئرمین جناب عبدالمجید ناصر ،ممبران گل عالم خان اور ارسلاء خان نے غیر معیاری ،بلالائسنس ،غیر رجسٹرڈ اور زائد المعیاد ادویات کی خرید وفروخت کے مقدمات میں نامزد 7ادویہ ساز کمپنیوں اور میڈیکل سٹور مالکان کی عدم پیشی کی بناء پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئے ہیں بلکہ 2کیسز میں ایک ہی ڈرگ انسپکٹر کے 2مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردئیے گئے ہیں ۔



مستونگ، کراچی جانیوالی کارپر فائرنگ ہزارہ برادری کے چارافراد جاں بحق، ایک زخمی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ماں اور بیٹے سمیت چار افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ زخمی کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ جاں بحق افراد کا تعلق ہزارہ قبیلے سے بتایا جاتا ہے۔



برطانیہ سی پیک کا سب سے بڑ احامی ہے ،بر طانوی ہائی کمشنر

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر ایچ ای تھامس ڈریو (H.E. Thomas Drew) نے کہاہے کہ ان کا ملک سی پیک کا سب سے بڑا سپورٹر ہے ،اس سے پاکستان اور بلوچستان ہی نہیں بلکہ خطہ بھی معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا بلوچستان وسطی ایشیائی ریاستوں کیلئے قدرتی راہداری ہے۔



گوادر ماسٹر پلان ،پرانے شہر سے مکینوں کا انخلاء شروع

| وقتِ اشاعت :  


گوادر : ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈوپلمنٹ اتھارٹی شہریار تاج کا کہنا ہے کہ گوادر ماسٹر پالان کے تحت اولڈ سٹی کو مراحلہ وار منتقل کرنے پر کام جاری ہے نئے ماسٹر پالان میں مشاورت سے کام کیا جائے گا چائنیز حکام نے پچاس گھروں پر مشتمل ماڈل کالونی کے لئے صوبائی حکومت کو پروپوزل دے دی ہے۔



ترقیاتی عمل میں قبائلی رکاوٹوں کو دور کیا جائے ،نواب زہری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی زیر صدارت پیر کے روز یہاں پی ایس ڈی پی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء سردار اسلم بزنجو، میر سرفرازاحمد بگٹی ، چیف سیکرٹری بلوچستان اورنگزیب حق، ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ترقیات) ڈاکٹر عمر بابر، سیکرٹری فنانس اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔



اندرون بلوچستان بارشوں کا سلسلہ جاری، مزید دو بچیاں جاں بحق، سینکڑوں مال مویشی بہہ گئے

| وقتِ اشاعت :  


اندرون بلوچستان : بلوچستان کے مختلف اضلاع میں گزشتہ کہیں دنوں سے وقفہ وقفہ سے جاری بارشوں کاسلسلہ گزشتہ روزبھی تھم نہ سکا، بارش سے سینکڑوں کچے مکانات اور دیواریں منہدم ، نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔