ترقی پسند عناصر متحد ہو کر ملک میں انتہا پسند نظریات کا مقابلہ کریں حاصل بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صدر سینیٹرمیر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ ترقی پسند عناصر متحد ہو کرملک میں تیزی سے پھیلنے والے انتہا پسندانہ نظریات کا مقابلہ کریں ورنہ ہماری آنے والی نسلوں کا کوئی مستقبل نہیں ہو گا۔ترقی پسندشعراء و ادیب اپنا کردار ادا نہیں کر رہے جبکہ انتہاپسند اپنے نظریات پھیلانے کیلئے لٹریچر، سی ڈیز اور انٹرنیٹ کا بے دریغ اور بلا خوف و خطر استعمال کر رہے ہیں



نواب خیر بخش مری کا فکر وفلسفہ بلوچ تحریک کا اثاثہ ہے پیروی کرینگے بی ایس او آزاد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بی ایس او آزاد کے مرکزی ترجمان نے 10 جون کودرس گاہِ آزادی بابا خیر بخش مری کی پہلی برسی کی مناسبت سے ان کی قومی آزادی کے لئے ناقابلِ فراموش کردار پر انہیں سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ بابا مری جیسے عظیم کردار کے مالک شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بابا مری جیسے شخصیات کی قربانیوں و مسلسل جُہد کے بعد ہی قومی تحریک آزادی کا پیغام گھر گھر پہنچ سکا ہے



کراچی میں احتجاجی مظاہرہ زاکر مجید سمیت تمام لاپتہ افراد کو عدالتوں میں پیش کیا جائے بی ایس او آزاد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بی ایس او آزاد کی مرکزی کال پر آج زاکر مجید بلوچ کی گرفتاری کو چھ سال مکمل ہونے اور ان کی عدم بازیابی کے خلاف کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ مظاہرے میں بڑی تعداد میں بلوچ خواتین و بچوں ، نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور سول سوسائٹی کے ارکان سمیت مختلف طبقہ ہائے فکر کے لوگوں نے شرکت کی



کوئٹہ زاہدان تجارتی ٹرین سروس دوبارہ شروع، ہرنائی سبی ٹریک بھی بحال کرینگے،ڈاکٹر مالک بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان اور ایران کے درمیان مال بردار تجارتی ٹرین سروس پانچ سال کی بندش کے بعد دوبارہ شروع کردی گئی۔24بوگیوں پر مشتمل پہلی ٹرین کوئٹہ سے ایران کے سرحدی شہر زاہدان کیلئے روانہ ہوگئی ۔ ٹرین 700کلو میٹر کا فاصلہ33گھنٹوں میں طے کرے گی۔وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا ہے



حکومت اور چیف سیکرٹری بلدیاتی اداروں کی راہ میں رکاوٹ ہیں استعفیٰ دے سکتے ہیں ،بلوچستان کے بلدیاتی نمائندوں کی دھمکی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے تمام اضلاع کے منتخب بلدیاتی نمائندوں نے خبردار کیاہے کہ اگر حکومت نے آئین پاکستان کے آرٹیکل 141-Aکے تحت تمام بلدیاتی اداروں کو انتظامی مالی اور قانونی اختیارات تفویض نہ کئے تو بلوچستان کے تمام اضلاع کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین مستعفی ہوجائیں گے



کوئٹہ فورسز کی کارروائی خالد اور سمنگلی ایئر بیس حملوں کے ماسٹر مائنڈ سمیت 7دہشتگردگرفتار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پولیس اور حساس اداروں نے مختلف علاقوں میں مشترکہ کارروائیوں کے دوران خالد اور سمنگلی ایئر بیس حملوں کے ماسٹر مائنڈ سمیت کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 7مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔گرفتار دہشتگرد کوئٹہ میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ، پولیس اہلکاروں کے قتل اور بم دھماکوں میں ملوث تھے



قلات مستونگ وگردنواح میں آپریشن کر کے 50 سے زائد افراد کو اغواء کیا گیا بی آرپی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے کہا کہ آج ایک بار پھر قلات اور مستونگ کے نواحی علاقے سپلنجی’ نرمک’ جوہان، روبدار اور دیگر علاقوں میں فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 50 سے زائد بے گناہ اور نہتے بلوچوں کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے 40 گھروں اور جھونپڑیوں کو جلا دیا گیا



کوئٹہ ، مسلح افراد کی پولیس وین پر فائرنگ سب انسپکٹر سمیت4اہلکارجاں بحق ،جیکب آباد میں ٹرین پر بم حملہ6مسافر زخمی 4بوگیاں متاثر

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں نامعلوم افراد کی جانب سے پولیس کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ سے سب انسپکٹر سمیت چار اہلکار جاں بحق ہوگئے ۔ملزمان فائرنگ کے بعد کالعدم تنظیم کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے فرار ہوگئے ۔جاں بحق اہلکاروں میں تین کا تعلق پشتون آباد اور ایک کا تعلق پنجاب سے ہے



وفاقی بجٹ میں گوادر کیلئے بڑے پیمانے پر وسائل مختص ،ایئرپورٹ کی تعمیر سمیت پورٹ سے متعلق ترقیاتی منصوبے شامل

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: کئی دہائی بعد پہلی بار فاقی حکومت کی جانب سے بجٹ میں گوادر کی ترقی کیلئے بڑے پیمانے پر وسائل مختص کیے گئے ہیں جس میں گوادر ڈیپ سی پورٹ اور اس سے منسلک منصوبے شامل ہیں ، وفاقی بجٹ 2015-16ء میں گوادر میں بین الاقوامی معیار کے ائیر پورٹ کی تعمیر کیلئے تین ارب روپے مختص کیے گئے ہیں



سانحہ مستونگ کیخلاف سینٹ میں قراردادمنظور ،ایف سی آپریشن میں مارے جانیوالوں کی تحقیقات ہونی چاہئے کہ بغیر ثبوت کے کیسے مارے گئے، ارکان سینٹ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: سینٹ میں سانحہ مستونگ کے خلاف مذمتی قرار داد اتفاق رائے سے منظور کر لی ۔قرار داد نیشنل پارٹی کے حاصل بخش بزنجو نے پیش کی ۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ حکومت بلوچستان میں نسلی لسانی و مذہبی بنیادوں پر معصوم شہریوں کے قتل عام کو روکنے کے لئے اقدامات کرنے اور واقعہ کی تحقیقات کروا کر اس واقعہ میں ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے