چمن : پاک افغان بارڈر چودہ روز بند رہنے کے بعد کامیاب مذاکرات کے بعد کھول دیاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاک افغان بارڈر مسلسل چودہ روز کے بندش کے بعد کھول دیاگیا بارڈر کی بندش گزشتہ اٹھارہ اگست کو پاک افغان سرحدپر افغان سرزمین پر پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کے خلاف پاکستانی فورسز نے پاک افغان سرحدکو احتجاجاََ ہرقسم کی آمدروفت کیلئے بندکردیاتھا
ویلز: برطانیہ میں خود ساختہ جلا وطنی اختیار کرنے والے بلوچ رہنما اور موجودہ خان آف قلات میر سلیمان داؤد جان احمد زئی کا کہنا ہے کہ کشمیر اور بلوچستان کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔
خضدار/وڈھ: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء رکن قومی اسمبلی و اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئر مین مولانا محمد خان شیرا نی کا وڈھ میں بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل سے اہم ملاقات،ملاقات میں علاقائی ،صوبائی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفت و شنید ،سی پیک ایک روڈ کا مسئلہ نہیں اقوام کی ملکیت کا ہے
کوئٹہ: کوئٹہ میں ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے تنخواہیں نہ ملنے پر ہڑتال شروع کردی۔لسبیلہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جانے سے بھی احتجاجاً انکار کردیا۔ ہڑتالی ملازمین کا کہنا ہے کہ مطالبات پورے ہونے تک ایمرجنسی آپریشنز میں حصہ نہیں لیں گے ۔دوسری جانب محکمہ پی اینڈ ڈی، محکمہ خزانہ اور پی ڈی ایم اے حکام کے درمیان رولز اینڈ ریگولیشنز نے تنخواہوں
واشنگٹن: بلوچ علیحدگی پسند رہنما براہمداغ بگٹی نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کی فوجی امداد بند کردے اور امید ظاہر کی ہے کہ آنے والی نئی حکومت اوباما انتظامیہ کے برعکس بلوچوں کے مطالبات کو زیادہ بہتر طریقے سے سمجھے گی۔
کوئٹہ: پاک افغان سرحدی علاقے میں حساس اداروں کی کا رروائی داعش کے اہم کمانڈر سمیت6 ساتھیوں کو گرفتار کر لیا دہشتگردوں کا افغانستان اور شام میں تربیت اور لڑنے کا اعتراف کر لیا ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے میں حساس اداروں کی کارروائی داعش کااہم کمانڈر6ساتھیوں سمیت گرفتار، بڑی تعدادمیں اسلحہ گولہ وبارودبرآمدکارروائی گرفتاردہشتگردوں کی نشاندہی پرکی گئی دہشتگردوں کا افغانستان اورشام میں تربیت اور لڑنے کااعتراف گرفتاردہشتگرد پاکستان میں داعش کیلئے بھرتیاں کررہے تھے
کوئٹہ: کوئٹہ میں نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایف سی کا ایک جوان جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ایف سی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق واقعہ کوئٹہ کے علاقے سریاب میں لنک بادینی پر پیش آیا جہاں ایف سی کے اہلکار ریلوے پٹڑی کی حفاظت کیلئے پیدل گشت کررہے تھے۔
کوئٹہ+گوادر: بلوچستان کے ضلع گوادر میں دہشتگردوں کے حملے میں تحصیلدار سمیت سات لیویز اہلکار جاں بحق اور چارزخمی ہوگئے۔حملہ آور لیویز اہلکاروں کی ایک گاڑی اور اسلحہ بھی چھین کر فرار ہوگئے۔ کمشنر مکران ڈویژن بشیر بنگلزئی کے مطابق واقعہ گوادر سے مغرب میں تقریباً اسی کلو میٹر دورتحصیل جیونی کی سب تحصیل سنٹ سر علاقے کلدان میں پاک ایران سرحد کے قریب پیش آیا