
کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے امن کو تباہ کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں ہوگی ۔ دہشتگردوں کے خلاف جہاں ضرورت محسوس کی گئی آپریشن کیا جائے گا۔ لوگوں کے جان ومال کا تحفظ میری حکومت کی اولین کوشش ہے ۔ بلوچستان میں راہ کے ایجنٹ گرفتار ہوئے عالمو چوک پر عالموں چوک سمیت دیگر علاقوں میں جو دہشتگردی کے واقعات ہوئے تھے اور اس میں جولوگ ملوث تھے وہ راہ کے تنخواہ دار ان کو آپ لوگوں کے سامنے پیش کیا گیا