
کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں نامعلوم افراد کی جانب سے پولیس کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ سے سب انسپکٹر سمیت چار اہلکار جاں بحق ہوگئے ۔ملزمان فائرنگ کے بعد کالعدم تنظیم کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے فرار ہوگئے ۔جاں بحق اہلکاروں میں تین کا تعلق پشتون آباد اور ایک کا تعلق پنجاب سے ہے