کوئٹہ: رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ تخت لاہورکو ماضی میں عدلیہ اور دیگر اداروں کا سپورٹ ملتارہا تاریخ میں پہلی بار انصاف ہوا اور تخت لاہور الٹا احتساب کا عمل سیاستدانوں سے شروع ہونا چا ہئے سی پیک سے روزگار کے مواقع ملیں گے جس سے بلوچستان میں ترقی آئے گی عرب کو آپس میں لڑانے کے بعد اب بلوچستان میں انارکی پھیلا کر فائدہ اٹھانا چا ہتا ہے۔
کوئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں شہداء 12 اگست بابڑہ کو سرخ سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ روز اول سے ہی ہمارے حصہ میں درپردری‘ آگ و خون اور شہادتیں حکمران اور اشرافیہ نے متعین کر دی 12 اگست1947ء کو جب ملک کو قائم ہوئے ایک سال بھی نہیں گزرا تھا تو ایک ساتھ 650 مرد ‘خواتین اور بچوں کو شہید کیا گیا پرامن احتجاج پر سرعام گولیاں ‘چلائی گئیں ستم پر ستم یہ تھا ان خدائی خدمتگاروں کے لواحقین سے ان گولیوں کی بھی قیمت وصول کی گئیں ۔
کوئٹہ : بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے سانحہ 8 اگست کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء نے صوبہ کے حقوق اور آئین و قانون کی بالادستی کے لئے قربانیاں دی ہیں ۔
کوئٹہ: گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ گذشتہ چار سالوں کے دوران صوبہ بھر میں ہائر ایجوکیشن کو فروغ ملا ہے اور ہماری مسلسل جدوجہد اور پوری توجہ کے باعث تعلیمی امور ومعاملات اور درس وتدریس کا عمل پروان چڑھنا شروع ہوا ہے۔
گوادر: چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گوادر پورٹ کی فعال ہونے کے بعد گوادر میں بنکوں کی بہار آگئی ہے، بنک آف چائنا کی شاخ گوادر میں عنقریب کھل جائے گی۔ رواں سال کے آخر میں وزیر اعظم پاکستان چین کے وزراء کے ساتھ گوادر میں انٹرنیشنل ایکسپو سینٹر کا افتتاح کرینگے،سمنٹ بنک گوادر میں سوشل سیکٹر میں مزید کام کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی اسلام آباد سے لاہور ریلی کا خیر مقدم کرتے ہوئے ریلی کے آغاز پر سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور ریلی کے شرکاء کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں اور ریلی کا پرجوش آغاز اس کا ثبوت ہے ۔
کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنماوں نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلزپارٹی ‘‘روٹی، کپڑا اور مکان’’ کے منشور کو عملی جامہ پہنائے گی ،طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں انشاء اللہ 2018ء کے انتخابات میں پیپلز پارٹی بلوچستان سمیت ملک بھر سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی ۔
کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے سر براہ سردار اخترجان مینگل نے کہا ہے کہ اقتدار کا نہیں اختیارات کا بھو کا ہوں اقتدار کے بھوکوں کا لائن زرغون روڈ پر لگے ہوئے ہیں اختیارات کے بغیر ملک نہیں چل سکتا ہے اور نہ ہی خوشحالی آئے گی ۔
کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کا فیصلہ اتنے کم وقت میں آسکتا ہے تو سانحہ8 اگست کے فیصلے میں کیوں اتنا وقت لیا جا رہا ہے ایک سال گزرنے کے باوجود حقائق قوم کے سامنے نہیں لائے گئے اور نہ ہی ذمہ داروں کو سزا ملی ہے ۔
کوئٹہ: معروف قانون دان اور سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کی سابقہ صدر عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ پانامہ کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدذہنوں میں کئی سوالات نے جنم لیا ہے کیا کسی وزیراعظم کو تاحیات نا اہل کرنے کی آئین اجازت دیتا ہے ۔