اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے ہفتہ کی رات سے 21 دسمبر کے دوران ناران، کاغان، چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، گلگت، استور، ہنزہ، اسکردو، مری، گلیات، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفباری کے باعث سڑکوں کی بندش اور پھسلن کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔