سانحہ 9/11، امریکی صدر کا اتحاد پر زور

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن: سانحہ نائن الیون کے 20 برس گزر جانے پرامریکی صدر جو بائیڈن نے باہمی اتحاد پر زور دیا۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے سانحہ 9/11 کے موقع پر اپنے پیغام  میں باہمی اتحاد پر زور دیا ہے۔



طالبان کے مجھے حراست میں لینے کی بھارتی خبر جھوٹی ہے: عبد اللّٰہ عبد اللّٰہ

| وقتِ اشاعت :  


بھارتی میڈیا کا ایک اور پراپیگنڈا افغان رہنما ڈاکٹر عبد اللّٰہ عبد اللّٰہ نے بے نقاب کر دیا۔افغان رہنما ڈاکٹر عبد اللّٰہ عبد اللّٰہ نے طالبان کی جانب سے خود کو حراست میں لیے جانے کی تردید کر دی۔



یو این مشن دار فور، پاک فوج کے لانس نائیک شہید

| وقتِ اشاعت :  


شمالی افریقی ملک سوڈان کے علاقے دار فور میں اقوامِ متحدہ کے امن مشن کے لیے خدمات انجام دینے والے پاک فوج کے لانس نائیک فرائض کی انجام دہی کے دوران جامِ شہادت نوش کر گئے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ یو این مشن دارفور میں خدمات سر انجام دیتے ہوئے لانس نائیک عادل جان شہید ہوئے ہیں۔



طالبان کے ساتھ اس وقت بات چیت کریں گے جب امریکا کے مفاد میں ہوگا، واشنگٹن

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن: امریکا نے افغانستان میں طالبان کی حکومت کو فوری طور پر تسلیم کرنے کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب اس کے مفاد میں ہوگا وہ طالبان کے ساتھ بات کرے گا۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے بارے میں عالمی برادری کے خدشات کا اظہار کیا اور وہ گزشتہ 20 برس کے فوائد کا تحفظ کرنا چاہتا ہے۔



اسرائیل جیل سے فرار ہونے والے فلسطینی قیدی گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


جیروشلم: اسرائیلی جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں میں سے 4 کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ اسرائیلی جیل سے فرار ہونے والے 6 فلسطینی قیدیوں میں سے 4 کی گرفتاری کے بعد اب دیگر دو کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔



سانحہ 9/11 کو 20 برس بیت گئے

| وقتِ اشاعت :  


امریکہ میں سانحہ نائن الیون کو 20 برس بیت گئے۔11 ستمبر 2001 کو 19 دہشت گردوں نے 4 کمرشل طیاروں کو اغوا کیا۔ صبح 8 بجکر 46 منٹ پر دہشت گردوں نے پہلا طیارہ نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں موجود ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی عمارت سے ٹکرایا۔



طالبان کے آنے کے بعد برقعوں کی مانگ میں اضافہ

| وقتِ اشاعت :  


افغانستان میں طالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد برقعوں کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے۔افغانستان میں برقعے کی مانگ میں اضافے کی وجہ سے ان کی قیمتیں بھی بڑھی ہیں  اور اس وجہ سے پاکستان  میں بھی برقعے مہنگے داموں فروخت  ہو رہے ہیں۔ راولپنڈی میں تو برقعے  نایاب ہوچکے ہیں۔