کابل ایئر پورٹ سنبھالنے کیلئے امریکی اشارے کے منتظر ہیں: طالبان

| وقتِ اشاعت :  


ایک طالبان عہدے دار کا کہنا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئر پورٹ کا مکمل کنٹرول سنبھالنے کے لیے امریکیوں کے حتمی اشارے کے منتظر ہیں۔یہ بات مذکورہ طالبان عہدے دار نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہی ہے۔



جوبائیڈن کا افغانستان میں ڈرون حملے جاری رکھنے کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان میں ڈرون حملے جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشتگردوں کے ایک اور حملے کا خطرہ ہے، دہشتگرد اگلے24 سے 36 گھنٹے میں ایک اور حملہ کر سکتے ہیں۔



جاپان میں موڈرنا ویکسین کی وجہ سے 2 افراد ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


ٹوکیو: جاپان میں موڈرنا ویکسین لگوانے والے 2 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد موڈرنا کی خوراکیں معطل کر دی گئیں۔ جاپان نے متعدد خوراکیں خراب ہونے کی رپورٹس کے بعد کورونا کی موڈرنا ویکسین کی 16 لاکھ 30 ہزار خوراکوں کا استعمال روکنے کا فیصلہ کیا۔



برطانوی فوجیوں کا افغانستان سے انخلا شروع

| وقتِ اشاعت :  


برطانیہ نےافغانستان سے اپنے فوجیوں کا انخلا شروع کر دیا، برطانوی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ غیرملکی فوج کے انخلا کی حتمی تاریخ قریب آنے کے ساتھ کابل ایئرپورٹ کے اردگرد مزید حملوں کا خطرہ بڑھے گا۔



ایتھوپیا میں نسلی فسادات، 210 افراد ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


افریقی ملک ایتھوپیا میں چند روز کے دوران نسلی فسادات کے نتیجے میں کم  از کم 210 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو  بیٹھے۔ایتھوپیا کی انسانی حقوق کمیشن کا عینی شاہدین کے حوالے سے بتانا ہے کہ ایک باغی تنظیم اورومو لبرل آرمی (او ایل اے) سے وابستہ مسلح افراد گزشتہ ہفتے گدا کریمو کے مغربی علاقے میں سکیورٹی فورسز کے انخلا کے فوری بعد داخل ہوئے اور انہوں نے 150 سے زائد لوگوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔