کرپشن کیس، فرانس کی سابق وزیر انصاف پر فرد جرم عائد

| وقتِ اشاعت :  


برلن: فرانس کی سابق وزیر انصاف کو کرپشن کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔ انہیں جرم ثابت ہونے پر 15 سال قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانس کی سابق وزیر انصاف رچیڈا دتی پر اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھانے اور کرپشن کا الزام ہے۔ کرپشن کے الزام میں انہیں 10 سال اور اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھانے کے الزام میں 5 سال مزید قید کی بھی سزا ہو سکتی ہے۔



جرمنی کی کیمیکل فیکٹری میں زوردار دھماکا

| وقتِ اشاعت :  


برلن: جرمنی میں ایک کیمیکل سائٹ میں زوردار دھماکے کے بعد آسمان کو چھوتے ہوئے شعلے بلند ہوئے ہیں جس میں ایک شخص کے ہلاک اور 16 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ جرمنی کے شہر لیورکوزن کے صنعتی ایریا میں واقع ایک کیمیکل فیکٹری میں زور دار دھماکا ہوا۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ آس پاس کی فیکٹریوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔



افغانستان کی تازہ ترین صورتحال: کس صوبے پر کس کا کنٹرول ہے اور طالبان نے اتنی تیزی سے آدھے ملک پر کیسے قبضہ کر لیا؟

| وقتِ اشاعت :  


غانستان میں تیزی سے پیش قدمی کرتے ہوئے طالبان جنگجوؤں نے گذشتہ دو ماہ میں جتنے علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے اتنا وہ سنہ 2001 میں اقتدار سے علیحدہ کیے جانے کے بعد سے کبھی نہیں کر سکے تھے۔



آئی ایم ایف کا پاکستان میں مضبوط معاشی سرگرمیوں کا اعتراف

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں مضبوط معاشی سرگرمیوں کا اعتراف کرلیا اور رواں سال کے لیے عالمی شرح نمو میں کوئی خاص تبدیلی نہ کرتے ہوئے اسے 6 فیصد اور آئندہ سال کے لیے 9.9 فیصد پر ہی رکھا ہے۔ منگل کو جاری کی جانے والی عالمی معاشی آؤٹ لک (ڈبلیو ای او) کی اپڈیٹ میں آئی ایم ایف نے وسیع پیمانے پر کورونا وائرس کے ڈیلٹا قسم کے پھیلاؤ اور اس کے نتیجے میں معاشی سرگرمیوں پر دباؤ کی وجہ سے بھارت کی موجودہ سال کی شرح نمو میں تین فیصد کمی کی۔



امریکا نے افغانستان میں صورتحال بہت خراب کردی ہے، عمران خان

| وقتِ اشاعت :  


وزیر اعظم عمران خان نے امریکا کے افغانستان میں پہلے مداخلت کرنے اور پھر پوزیشن کمزور ہونے پر سیاسی تصفیہ طلب کرنے کے معاملے پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے افغانستان میں صورتحال بہت خراب کردی ہے۔



امریکا میں بھارتی وائرس ’ڈیلٹا‘ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

| وقتِ اشاعت :  


امریکا میں کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا نےخطرےکی گھنٹی بجا دی۔امریکی ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) نے ہدایت کی ہے مکمل طور پر ویکسین لگوانے کے باوجود دفاتر  اور  دیگر عوامی مقامات پر  ماسک پہنا جائے۔



کورونا وائرس، سعودی شہریوں کو 3 سال کی پابندی کا انتباہ

| وقتِ اشاعت :  


ریاض: سعودی وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کی وجہ سے ریڈ لسٹ والے ممالک کا سفر کرنے پر سعودی شہریوں کو تین سال کی پابندی کا عندیہ دے دیا۔خلیجی ریاست سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی جانب سے سعودی شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ ریڈ لسٹ والے ممالک کا سفر کرنے پر سعودی شہریوں کو تین سال تک باہر جانے سے روک دیا جائے گا۔