اسلام آباد: سینٹ کوبتایاگیا ہے کہ گیس کی یومیہ پیداوار 4 ارب مکعب فٹ اور تیل کی پیداوار 78 ہزار بیرل سے زائد ہے‘ تیل اور گیس کانفرنس رواں ماہ ہوگی الیکشن کمیشن کے ممبران کی مدت اگلے سال 12 جون تک ہے‘ گریڈ 17 سے 22 تک کی خالی آسامیوں کو جلد پر کرلیا جائیگا مکانات خالی کرانے کے لئے ہمارے پاس کوئی فورس نہیں‘ سٹیٹ آفیسر کو مجسٹریٹ کے اختیارات مل جائیں تو مسئلہ حل ہو جائیگا دس سال کے دوران تیل اور گیس کے شعبے میں 169 لائسنس جاری کئے گئے
کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی و اپوزیشن لیڈرمولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ حکومت کے خاتمے سے پہلے ہی موجودہ صو بائی حکومت کے کارنامے منظرعام پر آنا شروع ہوگئے ہیں چیف سیکرٹری بلوچستان کو بے خبراور ان کو بائی پاس کرکے محکمہ تعلیم میں مختلف اضلاع میں 500کے قریب آسامیاں پیدا کی گئی ہے جس کا صرف محکمہ تعلیم ‘محکمہ خزانہ اور وزیراعلیٰ ہاؤس کو معلوم ہے ایسے میں شفافیت کے دعوے کہاں ہے میرٹ کی بات کرنے والے بتائیں۔
کوئٹہ: بلوچ نیشنل فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے کل رات سے جاری کیچ کے علاقے دشت میں آپریشن کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فورسز نے درجنوں گھروں کو جلاکر سینکڑوں کو بے گھر کر دیا ہے ۔ اس سے پہلے بھی دشت کے کئی علاقوں میں آپریشن کے ذریعے سینکڑوں خاندانوں کو ہجرت پر مجبور کرکے بے گھر کر دیا گیا ہے۔ گوادر اور کیچ سے متصل دشت کو چین پاکستان اقتصادی رہداری روٹ کی سیکورٹی کے بہانے بلوچوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ کر بلوچ نسل کشی میں تیزی لائی گئی ہے۔
کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی و اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ صوبے میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی ذمہ داریاں اسے شخص کے پاس ہے جو کہ خود العلی اعلان کہہ چکے ہیں کہ 700ملازمین کو تنخواہیں دینا ان بس میں نہیں ہے جن میں 500کے قریب صرف بلوچستان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ہے جو کہ گزشتہ 15سالوں سے کام کررہے ہیں اگر موجودہ حکومت حقیقتاً اصلاحات کیے ہیں یہ خود فرماتے ہیں کہ چیف منسٹر اور حکومت نے محکموں کو پاؤں پر کھڑا کردیا بے
کوئٹہ : پشتونخواملی عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر اطلاعات عبدالرحیم زیارتوال نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ساحل ووسائل کو کسی کو بھی لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے بلوچستان کو 50ارب روپے کا نقصان گیس کی مد میں دیا جارہا ہے بلوچستان کو وسائل کا مالک سمجھ کر بات کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی میں پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا
پنجگور: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل و ڈپٹی چےئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ چائنا کے ساتھ 148 عرب ڈالر کے تجارتی معاہدوں پر عمل درآمد ہونے کے بعد ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی قوم پرست میگا منصوبوں پر واویلا مچانے کی بجائے ساحل وسائل کے تحفظ کیلئے دیگر جماعتوں سے ملکر حکمت عملی طے کریں تا کہ گوادر کے مقامی افراد کے حقوق اور ان کی تشخص کا تحفظ ممکن ہوسکے جمعیت صوبے کے مفادات سے متصادم اقدامات اور پا لیسیوں کی ہر سطح پر مخالفت کرے گی
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں ضلع ہرنائی اوراردگردنواح کے علاقوں کوگیس کی فوری طورپرسپلائی سے متعلق قراردادمتفقہ طور پر منظو ر کرلی گئی جبکہ اپوزیشن کی جانب کوئٹہ شہرمیں پیڈپارکنگ سے متعلق تحریک التواء کورائے شماری کے بعد نمٹادی گئی جنگلی حیات سے متعلق مسودہ پیش کی گئی بلوچستان اسمبلی کااجلاس قائم مقام اسپیکرمیرعبدالقدوس بزنجوکی صدارت میں شروع ہوااجلاس میں مشیرتعلیم سرد ا ر رضاخان بڑیچ نے ایوان میں قرارداد پیش کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت وفاقی حکومت سے رجوع کرے کہ ضلع ہرنائی جو قد ر تی معدنیات کے ساتھ ساتھ صوبے کے شعبہ زراعت
کوئٹہ: خضدار میں این ٹی ایس کی پیچیدگیاں، ایک امیدوارکے ہاتھ میں بیک وقت تین لو کل سرٹیفکیٹس ، ایک تحصیل کی تمام ٹیچنگ پوسٹس دوسرے تحصیل کو منتقل،انگلش ٹیچر کی پوسٹ پر ڈرائینگ ٹیچر کی تعیناتی ، خضدار سٹی میں زیرینہ کھٹان مڈل اسکول میں این ٹی ایس سے قبل ایک یوسی سے دوسرے یوسی میں پانچ ٹیچرز کا تبادلہ اور نئے امیدواروں کے لئے ملازمت کا باب بند۔۔۔ تفصیلات کے مطابق پورے بلوچستان کی طرح خضدار میں ٹیچنگ پوسٹنگ کا معاملہ مذید الجھتاجارہاہے ، متعلقہ حکام معاملے کوسمیٹنے کی کوشش کررہے
کوئٹہ: بلوچ نیشنل فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے بولان آپریشن کے خلاف 11 نومبر کو پہیہ جام و شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں جاری آپریشن میں میڈیا اور انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی اور عدم دلچسپی باعث تشویش ہے۔ اس صدی کے شروع ہوتے ہی بلوچستان میں ظلم کے پہاڑ توڑنا شروع ہوگئے مگر آج پندرہ سال گزرنے کے باوجود کسی بھی صحافی یا صحافتی ادارے و انسانی حقوق کے ادارے نے اصل صورتحال جاننے کیلئے بلوچستان یا آپریشن زدہ علاقوں کا رخ نہیں کیا۔
نال: بلوچستان کے ضلع خضدارتحصیل نال سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق ضلع خضدار کی تحصیل نال میں لیویز نے کمبی کے مقام سے دو افراد کی لاشیں برآمد کرکے سول اسپتال نال پہنچادیں۔ دونوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے ۔ان کی شناخت نال کے علاقے بدرنگ گریشہ کے رہائشی محمد مراد ولد جان محمد اور آواران