مچھ،بجلی کے متاثرہ ٹاورز کی مرمت کا کام تا حال شروع نہیں ہو سکا

| وقتِ اشاعت :  


مچھ: مچھ لیویز تھانہ کے حدود میں اڑائے گئے بجلی ٹاوروں پر تاحال کام شروع نہ کیے جاسکیں بلوچستان کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل گھنٹوں طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری وساری عوام وزمیندار کاروباری حضرات سراپا احتجاج تفصیلات کیمطابق لیویز تھانہ مچھ کے حدود میں چار روز قبل 120اور220کے وی کے 4ٹاوروں دھماکہ



ڈاکٹر مالک کا فورسز کو پبلک ٹرانسپورٹروں اور کاروباری مراکز پر کھڑی نظر رکھنے کی ہدایت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے مختلف روٹس پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ، ریلوے اسٹیشن، ائیرپورٹ اور شہر کے تمام کاروباری مراکز جہاں عمومی طور پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے پر گہری نظر رکھیں تاکہ دہشت گرد اپنے ناپاک عزائم میں کایاب نہ ہو سکیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ شب سریاب لوکل بس میں دھماکے کے واقع کے حوالے سے امن و امان



گوادر ،سول ہسپتال میں ڈاکٹرز غائب، پرائیویٹ کلینکوں میں پیسے بٹورنے لگے

| وقتِ اشاعت :  


گوادر : سول ہسپتال گوادر میں چند ڈاکٹروں کے سوا باقی ڈاکٹرز ڈیوٹی دینے سے قاصر ہیں تنخواہ لے کر پرائیویٹ کلینک میں ڈیوٹی دے رہے ہیں وزیر و سیکرٹری ہیلتھ نوٹس لے کر غیر حاضر ڈاکٹر وں کو معطل کردیں۔ ان خیالات کااظہار چیئرمین ہیلتھ کمیٹی میونسپل کمیٹی گوادر جبار بلوچ نے کیا۔



میڈیا بلوچستان کے مسائل کو ریج نہیں دے رہا اقتصادی راہداری کے تمام منصوبے بلوچستان سے باہر ہی بنائے جا رہے ہیں ڈاکٹر جہانزیب ، حمل کلمتی

| وقتِ اشاعت :  


گوادر: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سنیٹر جہاں زیب جمالدینی اور ایم پی اے میر حمل کلمتی نے ایک پر ہجوم پریس کانفرنس میں کہا کہ صحافی اس ملک کے چوتھے ستون کی حثیت رکھتے ہیں۔لیکن بلوچستان میں مقامی صحافیوں کو کوئی سہولت حاصل نہیں ، انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بڑے بڑے شہروں کے اخباری صنعت کے مالکان اور اور اخبارات بلوچستان کے خبروں کو کوئی اہمیت نہیں دیتے ہیں



پنجاب کے چند دانشوروں کی بلوچستان حکومت کی تعریف باعث حیر ت ہے مولانا واسع

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی واپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جس وزیراعلیٰ پر بلوچستان اسمبلی عدم اعتماد کا اظہار کرچکی ہو ان کو کسی اور کی شاباش اہمیت نہیں رکھتی ہمیں نہیں معلوم کہ لاہور والوں نے کونسی وجوہات وجہ سے لاہور میں وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے قرارداد منظوری دی اس کو ہم بالکل اسی طرح دیکھتے ہیں



قلات ،بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم اور گیس پریشر کا مسئلہ حل کیا جائے آرل پارٹیز

| وقتِ اشاعت :  


قلات: قلات جمعیت علماء اسلام نظریاتی کی قیادت میں آل پارٹیز وفد کی ڈپٹی کمشنر قلات سے ملاقات، وفد میں جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے ضلعی جنرل سیکرٹری میر مبارک خان محمدحسنی ، بی این پی مینگل کے ضلعی صدر وڈیرہ خیر جان عمرانی ، نیشنل پارٹی کے ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر وجمعیت علماء اسلام ف کے تحصیل امیر مولانامحمد نور فاروقی مسلم لیگ ن کے ممبر میونسپل کمیٹی احمد رودینی این پی کے



ملک کے آئینی وجمہوری فریم ور ک میں رہتے ہوئے بلوچ ساحل و وسائل کی جدوجہد جاری رکھیں گے سینیٹر جہانزیب جمالدینی

| وقتِ اشاعت :  


گوادر : بلوچ قوم کی قومی بقا و تشخص کے تحفظ اور ساحل وسائل کی خاطر محب وطن اور حقیقی قوم دوست قوتوں سے اتحاد کیا جاسکتا ہے ہمارا موقف واضح اور دو ٹوک ہے صوبے میں استحصالی پروگراموں کے خلاف بلوچستان خصوصاً گوادر کی بقاء اور سلامتی کیلئے متحد ہونے کی ضرورت ہے عوامی قوت سے سازشی منصوبوں کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے



طاقت کے استعمال اور نہتے بلوچ عوام کے قتل عام سے قومی تحریک سے وابستگی ختم نہیں کی جا سکتی ، بی ایس او آزاد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے مرکزی ترجمان نے گزشتہ روز لاپتہ بلوچ اسیران کی بازیابی کے لئے وائس فار بلوچ مسنگ پرنسز کی نکالی جانے والی ریلی پر پابندی کے خلاف ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ریاستی فورسز کے ہاتھوں ہزاروں کی تعداد میں لاپتہ سیاسی کارکنوں کی بازیابی کے لئے جمہوری احتجاج کو روکنا بلوچستان میں سیاسی سرگرمیوں کے خلاف ریاستی پابندیوں کی عکاسی کرتی ہے۔



بلوچستان میں آپریشن کیخلاف بی آرپی کا22اکتوبر کو شٹرڈاؤن کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچ ری پبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیرمحمد بگٹی نے کہا ہے بلوچستان میں ریاستی مظالم اور بلوچ سیاسی کارکنان کے خلاف ریاستی کریک ڈاؤن میں دن بد ن تیزی لائی جارہی ہے بلوچ آبادیوں کو نشانہ بنانا اور بلوچ سیاسی کارکنان کو ٹارگٹ بنا کر شہید کرنا جبری طور پر گمشدہ کرنا اور عقوبت خانوں میں انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد شہید کرکے ان کی گولیوں سے چھلنی مسخ شدہ لاشیں پھینکنا روز کا معمول بن چکا



آواران کی اغواء شدہ بچیاں سکھر سے بازیاب، دوکازبردستی نکاح کیاگیا کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: آواران کی اغواشدہ تین بچیاں سکھر سے برآمد ،دو کمسن بچیوں کازبرستی نکاح بھی کیا گیا تاہم کسی گرفتاری سے پولیس گریزاں نظر آتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق آواران سے تعلق رکھنے والی تین کمسن لڑکیاں پچھلے ماہ 7ستمبر کو کراچی عزیز آباد سے اغوا ہوئی تھیں ۔ ان بچیوں میں 14سالہ صورت بی بی 10سالہ نگینہ اور8سالہ سبینہ شامل تھی